ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان چین کے دورے میں شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان2 نومبر سے اپنے چار روزہ دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 26, 2018 09:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عمران خان چین کے دورے میں شی جنپنگ سے ملاقات کریں گے
عمران خان ۔ فائل فوٹو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان2 نومبر سے اپنے چار روزہ دورے کے دوران چین کے صدر شی جنپنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اس ممکنہ میٹنگ کے کئی معنی نکالے جارہے ہیں۔ان میٹنگوں پر سب کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق مسٹر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ پہلی باضابطہ میٹنگ منعقد ہوگی۔

عمران خان کو چین کی قیادت نے دعوت دی تھی جس کے بعد ان کے چین کےدورے کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔  عمران خان مجوزہ پروگرام کے تحت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ 2 نومبر کو چین کے دورے پر پہنچیں گے۔

گزشتہ ہفتہ انوسٹمنٹ کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے مسٹر عمرا ن خان سعودی عرب کے دورے پر تھے اور ریاض سے چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے ساتھ واپس لوٹے۔ وہ جلدہی ملائشیا کے دورے پر جانے والے ہیں۔

First published: Oct 26, 2018 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading