உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے نئے آرمی چیف کے نام کو دی گئی قطعیت، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے ہوں گےآرمی چیف

    Youtube Video

    پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ملک کے نئے آرمی چیف سے متعلق وزیراعظم کی رضا مندی کے متعلق جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا جنرل منیر اور لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا کے نام کی تجویز حتمی رضامندی کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجی جائے گی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان میں نئے آرمی چیف کے نام کو قطعیت دیدی گئی ہے۔۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف ہوں گے۔ پچھلے کچھ دنوں سے نئے آرمی چیف کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نام کی منظوری کے ساتھ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نئے چیئرمین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

      وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ اس میں فوج کے 6 اعلیٰ کمانڈروں کے نام سامنے آرہے تھے لیکن اب جنرل عاصم منیر پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں

      پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ملک کے نئے آرمی چیف سے متعلق وزیراعظم کی رضا مندی کے متعلق جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا جنرل منیر اور لیفٹیننٹ جنرل شمشاد مرزا کے نام کی تجویز حتمی رضامندی کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیجی جائے گی۔ جیسے ہی صدر مملکت کی منظوری مل جائے گی نئے آرمی چیف کی تقرری عمل میں آئیگی اور جنرل منیر چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

      واضح کریں کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی انٹر سروسز فورم ہے، جو فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیان باہمی رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتاہے۔ اس علاوہ یہ ادارہ وزیراعظم اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: