اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹرمپ کا ٹویٹ امریکی پالیسی نہیں: شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

    پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی: فائل فوٹو۔

    پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی: فائل فوٹو۔

    اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹ سرکاری پالیسی نہیں ہوسکتا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹ سرکاری پالیسی نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان کے اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے مسٹر عباسی کے حوالے سے کہا’’سرکاری پالیسیاں ٹویٹ کے ذریعہ سے نہیں بتائی جاتیں۔باقاعدہ فیصلے سرکاری کاغذات کے ذریعہ یا میٹنگوں میں کئے جاتے ہیں۔‘‘

      مسٹر عباسی نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ جو کہہ رہے ہیں اس کی زمینی حقیقت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑنے کےلئے پرعزم ہیں۔ اس کےلئے دو راستے ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مسلسل امریکہ کو اپنی زمین استعمال کرنے کےلئے دیتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ یا کوئی ادائیگی کی بات نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ کے ٹویٹ سے ان معاملوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ امریکہ کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر پاکستان کوئی اقتصادی امداد حاصل نہیں کرتا ہے۔

      پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ مغربی سرحد پر ہمارے دو لاکھ فوجی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں جدوجہد کررہے ہیں۔ ہم نے 65ہزار فوجی کھوئے ہیں۔افغانستان میں جن لوگوں کوہرانے میں پوری دنیا ناکام رہی انہیں ہم نے ہرایا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ میں پاکستان پر جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے اور دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہوئے امریکی رہنماؤں کو بے وقوف بنانے کا الزام لگایا تھا۔


      First published: