اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں پھر الاپا کشمیر کا راگ ،عباسی کا ہندوستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سلامتی کونسل سے کشمیر معاملے کے لئے ایک خصوصی سفیر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اقوام متحدہ :  پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے سلامتی کونسل سے کشمیر معاملے کے لئے ایک خصوصی سفیر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کا پرامن طریقے سے جلد حل نکالے جانے کی اپیل بھی کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 72 ویں سیشن کو کل خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہندوستان پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا اور اس کی بین الاقوامی سطح کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔
      مسٹر عباسی، جنہوں نے پہلی بار وزیر اعظم پاکستان کے طور پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لیا، کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری سے درخواست کی۔ عباسی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اس معاملے پر ہندوستان کے او پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اپنی تجویز پر عملدرآمد کرے۔
      پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کمیشن کے کمشنر کو تحقیقات کرنی چاہئے تاکہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ مسٹر عباسی نے موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے پیرس موسمیاتی معاہدے کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے چین کی ’ون بیلٹ ون روڈ‘ کی پالیسی کی بھی حمایت کی اور اسے ترقی کے لئے لازمی قرار دیا۔
      First published: