اسلام آباد۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پرلعن طعن کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے، کیونکہ اجلاس کی اجازت عدالت نے دی تھی، اس لیے پارلیمنٹ کے خلاف متنازع بیان پر از خود نوٹس ہوسکتا ہے۔ ریڈیو پاکستان نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
پرائیویٹ ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری جو کچھ کر رہے ہیں وہ نظر آ رہا ہے، وہ سڑکوں پر ہیں لیکن اگر کوئی رکن پارلیمنٹ ہو تو اسے کوئی بھی بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنے والوں کو معافی مانگنی چاہیے ورنہ انھیں اس بات کا جواب انتخابات میں مل جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے احتجاجی جلسے میں خطاب کے دوران پارلیمنٹ کے خلاف سخت مذمتی الفاظ استعمال کیے تھے۔ مسٹر عباسی نے کہا کہ پارلیمانی کام کاج سے غیر مطمئن ہونے کا حوالہ دے کر یہ لیڈر اپنے الفاظ کو صحیح ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں پارلیمانی نظام کی واقعی سمجھ ہی نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔