ہوم » نیوز » عالمی منظر

سیکورٹی امداد کی بندش کے باوجود امریکہ کیلئے زمینی و فضائی سپلائی کی راہ بند نہیں ہوگی : شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد کی سیکورٹی امداد کی بندش کے باوجود پاکستان، امریکہ کے لیے زمینی و فضائی سپلائی کی فراہمی کے راستے بند نہیں کرے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 28, 2018 03:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سیکورٹی امداد کی بندش کے باوجود امریکہ کیلئے زمینی و فضائی سپلائی کی راہ بند نہیں ہوگی : شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی ۔ فائل فوٹو

واشنگٹن : پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد کی سیکورٹی امداد کی بندش کے باوجود پاکستان، امریکہ کے لیے زمینی و فضائی سپلائی کی فراہمی کے راستے بند نہیں کرے گا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ افغانستان ایک اور ویتنام بن سکتا ہے اگر اس نے امریکا کے لیے افغان تنازعات فوجی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی، سیکورٹی امداد کی معطلی اور پاکستان کے خلاف بیان بازی کے باوجود پاکستان امریکا کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، یہاں تک کہ ہم کسی معاہدے یا ادائیگی کے بغیر امریکا کو افغانستان کے زمینی و فضائی راستوں سے سامان کی فراہمی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا افغانستان میں امریکی ساز و سامان پاکستان کے ذریعے جاتا ہے اور وہ ہماری فضائی حدود سے 11 لاکھ سے زائد بار پروازیں کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ لڑنے کے لیے امریکی جہاز یہاں سے جاتے ہیں جبکہ لاکھوں ٹن سازو سامان اور کارگو بھی پاکستان سے ہی افغانستان جاتا ہے۔ انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد فضائی حدود کے استعمال پر اثر نہیں پڑا؟ جس پرپاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ عمل جاری رہے گا، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ہے اور اس مدد سے پاکستان میں استحکام پیدا ہوگا لیکن ہم نے اپنے حصے واپس لے لیے اور ہم نے ٹھکانے تباہ کردیے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں پاکستان کو جھوٹا اور دھوکے باز قرار دیا گیا اور دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے 15 برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دے کر بے وقوفی کی۔

افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنا یہ عمل جاری رکھتا ہے تو افغانستان ایک اور ویتنام بن جائے گا، جس سے بچنے کا واحد حل افغانستان کو ایک میز پر بٹھایا جائے تاکہ وہ مسائل کا حل کرکے اپنے ملک میں امن قائم کرسکے، اس سلسلے میں پاکستان اور امریکا مدد کرنے کو تیار ہیں۔ انٹرویو کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے موقف کو دیکھا چاہیے اور پاکستان کی حقیقت ان کے خیال سے حقیقت میں مختلف ہے، پاکستان امریکا کا اتحادی ہے اور وہ مشترکہ دشمن دہشت گردی کے خلاف اتحادی ہے۔

افغان دہشت گردوں کی پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے امریکا کے پالیسی بیان پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی دہشت گرد کی حمایت نہیں کرتا اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ان پناہ گاہوں کے ثبوت ہیں تو ہمیں فراہم کریں ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عندیہ دیا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد کی بندش سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ معاشی امداد نہیں ہے۔
First published: Jan 28, 2018 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading