اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نہیں، حکومت کے خلاف سازش کرنا کوئی نئی بات نہیں: عباسی

    شاہد خاقان عباسی : گیٹی امیجیز

    شاہد خاقان عباسی : گیٹی امیجیز

    لندن۔ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں کسی بھی طرح کی سیاسی عدم استحکام ہونے کی تردید کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      لندن۔  پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں کسی بھی طرح کی سیاسی عدم استحکام ہونے کی تردید کی ہے۔ مسٹر عباسی نے گزشتہ روز لندن میں یہ بات کہی ہے۔ وہ یہاں پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے ملک میں کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف سازش کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور ان کی حکومت ایسی سازشوں سے نمٹنے کی مجاز ہے۔


      اس موقع پر مسٹر عباسی اور نواز شریف کے درمیان ہوئی میٹنگ کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نیشنل اسمبلی کے صدر اياز صادق بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ کے بعد مسٹر آصف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ کے دوران مختلف سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے باہمی تعاون چاہتا ہے۔


      انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسیوں کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل مسٹر ٹرمپ نے اپنی افغان پالیسی کا اعلان کرتے وقت دہشت گردی کی سخت تنقید کی ہے۔ مسٹر عباسی نے پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کومشکوک بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کی افغانستان اور پاکستان کی پالیسی کے بارے میں تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔

      First published: