உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو این جی اے میں پاکستان نے پھر چھیڑا کشمیر کا راگ،کہا- جنگ کوئی متبادل نہیں، بات چیت سے نکلے حل

    یو این جی اے میں پاکستان نے پھر چھیڑا کشمیر کا راگ،کہا- جنگ کوئی متبادل نہیں، بات چیت سے نکلے حل

    یو این جی اے میں پاکستان نے پھر چھیڑا کشمیر کا راگ،کہا- جنگ کوئی متبادل نہیں، بات چیت سے نکلے حل

    Pakistan: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہندوستان کو تعمیری مشغولیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے قابل اعتماد اقدامات کرنے چاہئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Hyderabad | Gujarat
    • Share this:
      Pakistan: پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا ایشو اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان اس پیغام کو سمجھے کہ دونوں ملک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

      شریف نے کشمیر رات چھیڑتے ہوئے کہا، پاکستان کو اپنے پڑوس میں مستحکم ماحول چاہیے۔ ہم اپنے سبھی پڑوسیوں سے امن چاہتے ہیں۔ حالانکہ، جنوبی ایشیا میں مستحکم امن کے لئے جموں -کشمیر مسئلہ کا مناسب حل ضروری ہے۔ یہ صحیح وقت ہے کہ ہندوستان یہ سمجھے کہ دونوں ملک پوری طرح سے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ صرف بات پرامن بات چیت سے ہی ان مسائل کا حل ہوسکتا ہے تا کہ دنیا مستقبل میں اور پرامن ہوپائے۔ ہندوستان کو مثبت صورتحال بنانے کے لئے مناسب قدم اٹھانے چاہیے۔ ہم پڑوسی ہیں۔ فیصلہ ہمیں لینا ہے کہ امن چاہتے ہیں یا لڑنا چاہتے ہیں۔

      کشمیر میں فوجی تعیناتی بڑھائی
      شہباز نے الزام لگایا کہ ہندوستان نے جموں کشمیر میں اپنی فوجی تعیناتی اور بڑھائی ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا میں سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے وسائل ہتھیار خریدنے پر ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بیٹی سے شادی کی اجازت، گھومنے کے لئے شوہر سے اجازت! یہ ہیں ایران کے مختلف قانون

      یہ بھی پڑھیں:
      طالبان کے سامنے جھکا امریکہ،دنیا کے سب سے خطرناک ڈرگ مافیا کو دیدی رہائی،جانئے پورا معاملہ

      ہم امن سے رہیں یا ایک دوسرے سے لڑتے رہیں
      پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ہندوستان کو تعمیری مشغولیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے قابل اعتماد اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہم پڑوسی ہیں اور ہمیشہ کے لیے ہیں، انتخاب ہمارا ہے کہ امن سے رہنا ہے یا ایک دوسرے سے لڑنا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: