உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان پر بڑا الزام، شہباز شریف نےکہا- لوگوں کے دلوں میں زہر گھول رہے ہیں سابق وزیر اعظم

    پاکستان کے وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا- لوگوں کے دلوں میں زہر گھول رہے ہیں عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا- لوگوں کے دلوں میں زہر گھول رہے ہیں عمران خان

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif) نے سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) پر ملک میں جنگ چھیڑنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف من گھڑت کہانی گڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif) نے سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) پر ملک میں جنگ چھیڑنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف من گھڑت کہانی گڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

      شہباز شریف کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب پاکستان کی طاقتور فوج نے اپنے نقادوں کو ملک کے اہم ادارے پر کیچڑ اچھالنے سے بچنے کی وارننگ دی ہے۔ گزشتہ ماہ عمران خان کی قیادت والی حکومت کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد پاکستانی فوج نے اسے سیاست میں گھسیٹنے کی ’جلد بازی اور جان بوجھ کر کی گئی کوششوں‘ کے خلاف ’سخت احتجاج‘ درج کرایا تھا۔

      پاکستان کے سابق وزیرا عظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں سے پاکستان کے دماغ میں زہر بھر رہے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد سے قومی اسمبلی کے پہلے مستقل سیشن کے دوران شہباز شریف نے کہا ’ملک کو تقسیم کیا جا رہا ہے، کیونکہ عمران خان بار بار (سابقہ اپوزیشن اور موجودہ حکومت) چور اور ڈکیت کہتے ہیں‘۔

      شہباز شریف نے عمران خان کے ایبٹ آباد خطاب کو خطرناک قرار دیا اور ان پر ملک کے اداروں کے خلاف زہر اگلنے کا الزام لگایا۔ پاکستان کے اداروں کے سیدھے ضمن میں عمران خان نے کہا تھا کہ نواب سراج الدولہ کے کمانڈر ان چیف میر جعفر اور میر صادق تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو اداروں کی تنقید کرنے سے نہیں روکا گیا، تو پاکستان جلد ہی شام اور لبنان جیسا ہوجائے گا، جہاں ایک بدامنی والی صورتحال سامنے آئی ہے۔

      عمران خان نے کہا- اصلی آزادی پانے کے لئے ہوگا جدوجہد

      ایبٹ آباد عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی صدر نے اتوار کو شہباز شریف کی حکومت کو وارننگ دی کہ کوئی بھی طاقت انہیں 20 مئی کو ہونے والے لمبے مارچ کے دوران صوبائی راجدھانی میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی قیادت والی صوبائی حکومت کو وارننگ دی کہ اصلی آزادی پانے کے لئے اور درآمد شدہ حکومت کی مخالفت کرنے کے لئے 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: