உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کاآج سےدورہ ترکی، 6 ماہ میں دوسرادورہ، کیاپاک۔ ترکی تعلقات میں آئےگانیاموڑ؟

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    پاکستان کے پی ایم او کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں وہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر مشتمل وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • TURKEY
    • Share this:
      پاکستان کے دفتر خارجہ (ایف او) نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif) آج یعنی جمعہ سے ترکی کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان (Recep Tayyip Erdogan) کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 26 نومبر 2022 تک ترکی کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

      دورے کے دوران شہباز شریف ترک صدر اردگان کی موجودگی میں استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے پی این ایس خیبر کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ ملک کے شہری مرکز استنبول میں قیام کے دوران شہباز شریف ترک تاجر برادری کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

      بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ شہباز شریف نے اس سال اپریل میں پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا، وہ صرف چھ ماہ کے عرصے میں ترکی کے اپنے دوسرے دورے پر ہوں گے۔ شہباز شریف اس سے قبل رواں سال مئی اور جون میں ترکی کا دورہ کر چکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      پاکستان کے پی ایم او کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں وہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر مشتمل وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: