کراچی ریلی کے بعد مریم شریف کے شوہر کو ہوٹل کا کمرہ توڑ کر پولیس نے کیا گرفتار
کراچی ریلی میں مریم نواز شریف۔ فوٹو: اے پی
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر نشانہ سادھتے ہوئے مریم نواز نے کہا ' آپ ( عمران خان) لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے تو میں آپ کو بتا دوں کہ ابھی یہ صرف ایک پہلی ریلی ہے اور آپ پہلے سے ہی فکر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور عمران خان جیل جائیں گے'۔
اسلام آباد۔ پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے متحرک ہونے کے بعد حکومت بھی ایکشن میں ہے اور پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اتوار کے روز پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم شریف نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی اطلاع ٹوئٹر پر دی۔
مریم نے الزام لگایا ’’پولیس صبح سویرے کراچی میں ہمارے ہوٹل کے کمرے میں آئی اور دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔‘‘ کراچی کی ریلی میں مریم کے ساتھ ان کے شوہر صفدر اعوان بھی موجود تھے۔ آخری دن کی ریلی میں مریم شریف کے علاوہ بلاول بھٹو ، شاہد خاقان عباسی ، مولانا فضل الرحمن اور عوامی پارٹی کے محمود وغیرہ شامل تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن رہنماؤں کا نشانہ بنے رہے۔
Police arrests Safdar Awan, the husband of Pakistan Muslim League (N) leader, Maryam Nawaz Sharif from the hotel they were staying in Karachi.
She had recently participated in the protest by Opposition parties of Pakistan against their PM Imran Khan. pic.twitter.com/VrWgLC6VC6
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر نشانہ سادھتے ہوئے مریم نواز نے کہا ' آپ ( عمران خان) لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے تو میں آپ کو بتا دوں کہ ابھی یہ صرف ایک پہلی ریلی ہے اور آپ پہلے سے ہی فکر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور عمران خان جیل جائیں گے'۔
خیال رہےکہ حال ہی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔