ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں "لاک ڈاون" میں گھوم رہا تھا "مردہ" ، پولیس نے چھوا کفن تو "جاگ اٹھا انسان"

لاک ڈٓاون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے ان لوگوں کو حراست میں لے لیا ۔ حالانکہ بعد میں انہیں چھوڑ بھی دیا گیا ، لیکن ایمبولنس ڈرائیور کو پولیس نے ضرور گرفتار کرلیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کرلی ۔

  • Share this:
پاکستان میں
پاکستان میں "لاک ڈاون" میں گھوم رہا تھا "مردہ" ، پولیس نے چھوا کفن تو "جاگ اٹھا انسان"

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لاگو کیا گیا ہے ، لیکن لاک ڈاون کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ کراچی شہر میں لاک ڈاون کے دوران دوسرے شہر جانے کیلئے کچھ لوگوں نے ایک فرضی ایمبولنس کا استعمال کیا ۔ اتنے سے بات بنتی نظر نہیں آئی تو پولیس کی آنکھ میں دھول جھونکنے کیلئے ایک شخص کو کفن پہنا کر مردہ تک بنادیا ۔ لیکن جب اصلیت سامنے آئی تو مردہ کو معافی مانگنی پڑگئی ۔


پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاون کے دوران کچھ لوگوں نے شہر سے باہر جانے کیلئے ایک عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا ۔ پاکستان میں لاک ڈاون میں ایمبولینس کی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے ۔ ایسے میں کچھ لوگوں نے ایمبولنس سے سفر کرنے کا طریقہ اختیار کیا ۔ لوگوں نے ایک ایمبولنس ڈرائیور کو خیبر پختونخوا میں ایک گاوں پہنچانے کیلئے راضی کرلیا ۔ کل 52 ہزار روپے میں 10 لوگوں کو خیبر پختونخوا لے جانے پر بات طے ہوئی ، لیکن بڑا سوال یہ تھا کہ پولیس کی چینکنگ سے کیسے بچا جائے ؟


راستے میں پولیس کی روک ٹوک سے بچنے کیلئے ایک شخص کو لاش بننے کیلئے راضی کیا گیا تاکہ پولیس چیک پوائنٹس پر پریشانی نہ ہو ۔ دراصل سواریوں میں ایک کے پاس کسی رشتہ دار کا موت کا سرٹیفکیٹ بھی تھا ، جس کے بعد ایک شخص کو کفن پہنا کر لٹا دیا گیا ۔


فرضی ایمبولنس فرضی لاش کو لے کر چیک پوائنٹس سے دنادن گزر گئی ، جس سے سواریوں کا حوصلہ بڑھتا چلا گیا اور انہیں اپنی ترکیب کارگر لگنے لگی ، لیکن یو ٹرن اس وقت آیا جب گاڑی سپر ہائی پر پہنچی اور پولیس نے تلاشی کیلئے ایمبولنس کو چیک پوائنٹ پر روک لیا ۔ ایمبولنس میں 10 لوگوں کو دیکھ کر پولیس کو شک ہوا ۔ پولیس نے سب سے پوچھ گچھ کی ۔ پوچھ گچھ میں پولیس کو بتایا گیا کہ ایک رشتہ دار کی موت ہوگئی ہے اور سبھی لوگ لاش کو لے کر اپنے آبائی گاوں جارہے ہیں ۔ ان لوگوں نے پولیس کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دکھایا ، لیکن اس سے پولیس مطمئن نہیں ہوئی تو اس نے کفن ہٹاکر مردہ کو دیکھنے کی کوشش کی ، لیکن جیسے ہی کفن ہٹایا گیا تو پولیس چونک گئی ، کیونکہ مردہ تو جاگ رہا تھا ۔

لاک ڈٓاون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے ان لوگوں کو حراست میں لے لیا ۔ حالانکہ بعد میں انہیں چھوڑ بھی دیا گیا ، لیکن ایمبولنس ڈرائیور کو پولیس نے ضرور گرفتار کرلیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کرلی ۔
First published: Apr 24, 2020 09:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading