'پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے'، عمران خان نے کہا: یہ میرا آخری ٹویٹ ہوسکتا ہے
Pakistan News: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے آئی پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے اور شاید یہ میرا آخری ٹویٹ ہو۔
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے آئی پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے اور شاید یہ میرا آخری ٹویٹ ہو۔ اس سے پہلے انہوں نے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اگر میرے گھر میں 40 دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں تو آکر تلاش کرلو ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پھنسانے کیلئے پاکستان میں تشدد اور آگ زنی کی گئی ۔
عمران خان نے کہا کہ میری پارٹی پر پابندی لگانے کی سازش رچی گئی اور ملک کی سب سے بڑی پارٹی اور فوج کو آمنے سامنے کیا جارہا ہے ۔ یہ سب سوچ سمجھ کر سازش کے تحت ہورہا ہے ۔
میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹویٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔https://t.co/jsGck6vdGR
عمران خان نے ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو خطاب کیا اور کہا کہ پاکستانی سرکار ہماری پارٹی پر پابندی لگانے کیلئے سازش کررہی ہے، اس کیلئے نو مئی کو سوچی سمجھی سازش کی گئی ۔ عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں تشدد کیا گیا تاکہ وہ مجھے پھنسا سکیں ۔ میرے پاس ثبوت ہیں کہ میری پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے یہ سب کیا گیا ۔
عمران خان نے کہا کہ پورا ملک تباہی کے راستے پر جارہا ہے ۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میرے قتل کی سازش کی گئی تھی ، لیکن اللہ نے مجھے بچالیا ۔ میری پارٹی کے لوگ اور میرے حامیوں نے نہ تو کبھی فوج پر حملہ کیا اور نہ کبھی کسی طرح کا دنگا کیا ہے ۔ میں نے 12 الیکشنز جیتے ہیں، لیکن میرے ساتھ ایسا برتاو کیا گیا، جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔