اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Pakistan: اقتدار جاتے ہی عمران خان کے قریبی ساتھی پر گری گاج، آدھی رات کو ہوئی یہ کارروائی

    پاکستان میں عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار جاتے ہی ان کے قریبی اور اتحادیوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں 9 اپریل کی رات گئے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوتے ہی ان کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے تمام گھر والوں کے فون ضبط کر لئے گئے ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں عمران خان کے ہاتھ سے اقتدار جاتے ہی ان کے قریبی اور اتحادیوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں 9 اپریل کی رات گئے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوتے ہی ان کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے تمام گھر والوں کے فون ضبط کر لئے گئے ۔ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ۔

      یہ بھی پڑھئے : سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمران خان کا رد عمل آیا سامنے، کہی یہ بڑی بات

      پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا : بہت پریشان کن خبر۔ ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے تمام فون لے لیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی ڈاکٹر ارسلان خالد کے سوشل میڈیا پر تبصرے پر کی گئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کبھی کسی کو گالی نہیں دی۔ پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سے اس کارروائی میں مداخلت کی درخواست کی ۔

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان کے سوتیلے بیٹے کا انکشاف، فرح خان نے ابا کو دیا دھوکہ، اربوں لے کر ہوئی فرار

      آپ کی معلومات کے لئے بتا دیں کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔ خالد تقریباً ایک دہائی سے عمران خان سے وابستہ ہیں۔ ڈاکٹر خالد کو یکم مارچ 2018 کو پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔

      ڈاکٹر خالد نے پاکستان میں 2018 کے عام انتخابات کے لئے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کی قیادت کی۔ سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنل لیڈ کے طور پر کام کرنے سے پہلے وہ پی ٹی آئی لاہور کی سوشل ٹیم کے سربراہ تھے۔ ڈاکٹر ارسلان خالد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے گریجویٹ ہیں اور ایک کاروباری شخصیت ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: