عمران خان کی کرسی جاتے ہی دبئی بھاگیں بشری بی بی کی دوست، PTI کے کئی لیڈران بھی فرار
عمران خان کی کرسی جاتے ہی دبئی بھاگیں بشری بی بی کی دوست، PTI کے کئی لیڈران بھی فرار (AP)
Pakistan Political Crisis: عمران خان نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کا مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اپوزیشن ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آج کیا ہوا۔'
اسلام آباد : پاکستان میں سیاسی گھمسان کے درمیان تیزی سے حالات بدل رہے ہیں ۔ عمران خان کی کرسی جانے کے بعد ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان دبئی فرار ہوگئی ہیں ۔ فرح خان پر بدعنوانی کے سنگین الزامات اپوزیشن نے لگائے ہیں ۔ فرح کے علاوہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے کئی لیڈران بھی بیرون ملک بھاگ رہے ہیں ۔ مانا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈروں کو اپوزیشن کی سرکار بنتے ہی جیل جانے کا ڈر ستا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں ۔
پاکستانی اخبار 'ایکسپریس ٹریبیون' کی رپورٹ کے مطابق فرح خان اتوار کو دبئی کے لئے روانہ ہوگئی ہیں ۔ فرح کے شوہر بھی دبئی میں ہی رہتے ہیں۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی ایم ایل این کی لیڈر مریم نواز بارہا الزام لگا چکے ہیں کہ فرح خان کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اس سارے معاملہ میں عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل نے کہا تھا کہ مریم کے پاس کوئی وجہ نہیں بچی تھی تو انہوں نے بشریٰ کی سہیلی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔
گل نے کہا کہ فرح کسی عوامی عہدے پر نہیں ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی رکن بھی نہیں ہیں ۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی اپنا گھر چھوڑ کر فرح کے گھر چلی گئی ہیں۔ عمران خان سے ان کے اختلافات ہوگئے ہیں ۔ تاہم بعد ازاں بشریٰ بی بی دوبارہ عمران خان کے گھر بنی گالہ پہنچ گئیں۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد بشریٰ بی بی پر کالا جادو کرنے اور گھر میں مرغیاں جلانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
دریں اثنا عمران خان نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کا مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اپوزیشن ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ آج کیا ہوا۔' جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا : کل رات آپ سب کوشش کر رہے تھے کہ گھبرائیں نہیں۔ اپوزیشن ابھی تک صورتحال سے بے خبر ہے۔ اگر میں انکشاف کردیتا کہ میں کل کیا کرنے والا ہوں تو وہ چونک گئے ہوتے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔