உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان دے سکتے ہیں استعفیٰ، PTI رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ- آج شام کچھ بڑا ہوگا

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان دے سکتے ہیں استعفیٰ، PTI رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان دے سکتے ہیں استعفیٰ، PTI رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

    Pakistan Political Crisis: پاکستان میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ آج عمران خان بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا- ’عمران خان ملک کو مایوس نہیں کریں گے‘۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان میں سیاسی ڈرامہ (Pakistan Political Crisis) جاری ہے۔ تحریک عدم اعتماد خارج کئے جانے اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے موضوع پر عمران خان کو سپریم کورٹ کا زبردست جھٹکا لگا ہے۔ عمران خان (Imran Khan Resignation) نے جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس کے بعد شام کو وہ ایک بار پھر ملک کو خطاب کریں گے۔ اسی درمیان پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ آج عمران خان بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا- ’عمران خان ملک کو مایوس نہیں کریں گے‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، عمران خان اس خطاب میں کابینہ سمیت استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

      کچھ بین الاقوامی میڈیا میں ایسی بحث ہے کہ عمران خان آج شام اپنے خطاب میں استعفیٰ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس دوران پاکستان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا- ’میں نے پہلے ہی عمران خان کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔ میں گزشتہ تین ماہ سے انہیں استعفیٰ دینے کو کہہ رہا تھا‘۔

      سپریم کورٹ میں کل کیا ہوا؟

      دراصل، پاکستان سپریم کورٹ میں سیاسی ڈرامے کو لے کر چار دن سماعت چلی۔ جمعرات رات کو کورٹ نے کہا- ’تحریک عدم اعتماد خارج کرنا اور قومی اسمبلی تحلیل کرنا دونوں کام غیر قانونی تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کو کہیں‘۔ عدالت نے 9 اپریل کو عمران خان کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے لیڈروں نے عمران خان کے گھر میٹنگ کی۔ آج پھر کابینہ کی میٹنگ ہے۔

      70 اراکین پارلیمنٹ نہیں چاہتے ہیں استعفیٰ دینا

      اس سے پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کے اندر پھوٹ پڑ چکی ہے۔ پاکستان میں چل رہی سیاسی رسہ کشی کے درمیان عمران خان کی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ 70 اراکین پارلیمنٹ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ہیں۔

      شہباز شریف اپوزیشن کا وزیر اعظم چہرہ

      وہیں اگر عمران خان حکومت تحریک عدم اعتماد میں ہار گئی تو نواز شریف فیملی کی اقتدار میں واپسی کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ اپوزیشن نے نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو وزیر اعظم کا چہرہ اعلان کردیا ہے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: