Pakistan Political Crisis: عمران خان کے سوتیلے بیٹے کا انکشاف، فرح خان نے ابا کو دیا دھوکہ، اربوں لے کر ہوئی فرار
Imran Khan Political Crisis: پاکستان میں عمران خان کی مشکلات ہر دن بڑھتی جارہی ہیں ۔ عمران خان پر پاکستانی فوج میں بغاوت کی سازش رچنے کے الزامات ہیں ۔ اب ان کے سوتیلے بیٹے موسی مینکا نے بڑا انکشاف کیا ہے ۔
Imran Khan Political Crisis: پاکستان میں عمران خان کی مشکلات ہر دن بڑھتی جارہی ہیں ۔ عمران خان پر پاکستانی فوج میں بغاوت کی سازش رچنے کے الزامات ہیں ۔ اب ان کے سوتیلے بیٹے موسی مینکا نے بڑا انکشاف کیا ہے ۔
اسلام آباد : پاکستان میں عمران خان کی مشکلات ہر دن بڑھتی جارہی ہیں ۔ عمران خان پر پاکستانی فوج میں بغاوت کی سازش رچنے کے الزامات ہیں ۔ اب ان کے سوتیلے بیٹے موسی مینکا نے بڑا انکشاف کیا ہے ۔ عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی کے بیٹے موسی مینکا نے پاکستانی میڈیا سے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ کا فرح خان سے کوئی تعلق نہں ہے ، فرح خان نے عمران خان کو دھوکہ دیا ہے ۔ موسی نے ایسا دعوی کیا ہے کہ تین اپریل ، جس دن عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونی تھی ، اس دن فرح خان کروڑوں روپے لے کر دبئی فرار ہوگئی ہے ۔ فرح خان بشری بی بی کی قریبی دوست بتائی جاتی ہیں ۔ کئی مواقع پر دونوں کو عوامی مقامات پر جگہوں پر ساتھ دیکھا گیا ہے ۔
فرح خان نے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کی رکنیت بھی لے رکھی تھی ۔ حالانکہ اب وہ پی ٹی آئی کی رکن نہیں ہیں اور نہ ہی پاکستانی سرکار میں کسی عہدہ پر ہیں ، لیکن انہیں ہر وقت بشری بی بی کے ساتھ دیکھا جاتا تھا ، ایسا الزام لگایا گیا ہے کہ تین اپریل کو وہ اسلام آباد سے ایک بڑا بیگ لے کر بھی فرار ہوئی ہیں ، جس کی قیمت 90000 ڈالر ہے ۔ اس بیگ کے ساتھ ایک فلائٹ میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے موسی مینکا نے کہا کہ امید تھی کہ فرح آپا کے شوہر پاکستان چھوڑ دیں گے ، لیکن انہیں امید نہیں تھی کہ وہ بھی پاکستان سے فرار ہوجائں گی ۔ ان کے اہل خانہ کا فرح خان یا ان کے شوہر کے کسی بھی لین دین سے کوئی لینا دینا نہیں تھا ۔
موسی مینکا نے کہا کہ فرح خان نے میری ماں بشری بی بی اور والد عمران خان کو بھی دھوکہ دیا ہے ۔ موسی مینکا نے مبینہ طور پر کہا کہ فرح خان حال کے دنوں میں اپنے کنبہ کے رابطے میں نہیں تھیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔