Big News: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا قومی اسمبلی اسے استعفی دینے کا اعلان
Big News: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا قومی اسمبلی اسے استعفی دینے کا اعلان
Pakistan Political Crisis: پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ نیز سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان میں سیاسی گھمسان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے جارہا ہے تو وہیں دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ نیز سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔
جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہگزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے pic.twitter.com/Mqln6tfVGe
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کچھ ممبران نے عمران خان کو استعفیٰ نہیں دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو ایوان میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ ان ممبران کا ماننا تھا کہ انہیں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ وہیں عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اراکین کے مشورے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہیں دے ، تو میں پہلا رکن ہوں گا ، جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔
وہیں دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری، حماد اظہر، شیخ رشید، علی اعوان مستعفی ہونے کے حق میں ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام سمیت اکثریتی ارکان مستعفی نہ ہونے کے حق میں ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔