Pakistan Political Crisis: شہباز شریف کا وزیر اعظم بننا طے، 2 بجے بلایا گیا قومی اسمبلی کا سیشن
Pakistan Political Crisis: شہباز شریف کی نامزدگی منظور کرلی گئی ہے۔ نامزدگی داخل کرنے کے دوران شاہ محمود قریشی کو PMLN کے لیڈر احسان اقبال سے نوک جھونک بھی ہوئی، جو کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوئی ہیں۔
Pakistan Political Crisis: شہباز شریف کی نامزدگی منظور کرلی گئی ہے۔ نامزدگی داخل کرنے کے دوران شاہ محمود قریشی کو PMLN کے لیڈر احسان اقبال سے نوک جھونک بھی ہوئی، جو کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوئی ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان (Pakistan Political Crisis) میں عمران خان (Imran Khan) کے خلاف تیار ہوئے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف (Shehbaz Sharif) کا اگلا وزیر اعظم بننا طے ہے۔ اس کے لئے پیر کے روز دوپہر دو بجے قومی اسمبلی کا سیشن بلایا گیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے پاکستان مسلم لیگ- نواز یعنی پی ایم ایل-این کے صدر شہباز شریف کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم عہدے کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
دونوں لیڈروں نے اتوار کے روز اپنی نامزدگی داخل کی ہ تھی۔ شہباز شریف کی نامزدگی کو قبول کرلیا گیا ہے۔ نامزدگی داخل کرنے کے دوران شاہ محمود قریشی کی PMLN کے لیڈر احسان اقبال سے نوک جھونک بھی ہوئی، جو کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوا ہے۔ آئیے جانتے ہیں پاکستان میں سیاسی بحران کے بڑے اپڈیٹ
شہباز شریف کی قیادت والے اپوزیشن کو 174 ووٹ پڑے تھے۔ جانکاری کے مطابق، شہباز شریف آج ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے حلف لیں گے۔ شہباز شریف کو صدر عارف علوی وزیر اعظم عہدے کا حلف دلائیں گے۔ نواز شریف کے بھائی شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم بنیں گے۔
شہباز شریف کے لئے اقتدار چلانا چیلنج سے پُر ہوگا۔ وزیر اعظم کی کرسی سنبھالنے سے پہلے ہی ان کی بدعنوانی والے معاملے پر پھر ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ 14 ارب روپئے کی منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں آج ہی شہباز شریف پر الزام طے ہوں گے، جس کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔
اس کیس میں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شریف کا بھی نام ہے۔ جنہیں ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے۔ حالانکہ حلف برداری سے پہلے انہیں عدالت میں پیشی سے راحت ملی ہے۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی حامیوں نے اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں لاہور کے لبرٹی چوک ریلی نکالی ہے۔ اس کی قیادت پی ٹی آئی کے مقامی لیڈر نے کی۔ ریلی میں مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی حامیوں نے عمران خان کو لے کر پاکستانی فوج کے خلاف بھی محاذ کھول دیا ہے۔ کچھ کارکنان نے کراچی میں فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے چوکی دار چور کا نعرہ بلند کیا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔