உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنرل باجوا کو ہٹانے کیلئے پاکستانی فوج میں بغاوت کرانے والے تھے عمران خان، PTI ممبر کا الزام

    Pakistan Political Crisis: عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ تھے ۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد انہوں نے عمران خان سے بغاوت کر دی ۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان پر کئی سنگین الزامات لگائے ۔ نیز انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں بہت کچھ معلوم ہے ، اگر انہوں نے سب کچھ بتا دیا تو قیامت آجائے گی ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں ان دنوں سیاسی گھمسان شباب پر ہے، عمران خان کی کرسی جاچکی ہے ، قومی اسمبلی تحلیل کی جاچکی ہے اور سپریم کورٹ میں تحریک عدم اعتماد کو لے کر سماعت جاری ہے ۔ ادھر پاکستانی فوج نے بھی اس بحران سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے ۔ نیز عمران خان کی پارٹی کے لوگ بھی اب انہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ ان سب باتوں کے درمیان اب عمران خان پر انتہائی سنگین الزام لگایا گیا ہے۔  عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے رکن رہے عامر لیاقت حسین نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان پاکستانی فوج میں بغاوت کی سازش رچ رہے تھے اور اس کے لئے انہوں نے ایک کور کمانڈر کو بھی تیار کر لیا تھا۔ عمران خان کا مقصد جنرل باجوہ کو عہدے سے ہٹانا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان نے کیا انکشاف، اس امریکی عہدیدار نے بھیجا تھا دھمکی آمیز خط

      عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ تھے ۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد انہوں نے عمران خان سے بغاوت کر دی ۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان پر کئی سنگین الزامات لگائے ۔ نیز انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں بہت کچھ معلوم ہے ، اگر انہوں نے سب کچھ بتا دیا تو قیامت آجائے گی ۔

      عمران خان کی کرسی جاتے ہی دبئی بھاگیں بشری بی بی کی دوست، PTI کے کئی لیڈران بھی فرار

      عامر لیاقت حسین نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'تم (عمران خان) ہمیں غدار کہتے ہو، میں نے غداری نہیں کی تھی ، لیکن اب میں تمہارے کے خلاف ووٹ دوں گا۔ ایک مرتبہ تم نے مجھ سے کہا تھا کہ میں باجوہ کو ہٹانے والا ہوں۔ میں گواہی دوں گا کہ تم نے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی تھی ۔ جو خط تم دکھا رہے تھے وہ جعلی ہے۔' لیاقت حسین نے کہا کہ عمران خان نے وہ خط لکھوایا تھا ۔ عمران خان نے میڈیا کے سامنے خط لہراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہٹانے کی غیر ملکی سازش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے امریکہ پر براہ راست الزام لگایا تھا ۔

      وہیں سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہوگی ۔ دراصل اپوزیشن ، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت اس معاملہ میں آج اپنا فیصلہ بھی سنا سکتی ہے۔  عدالت نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں وہ منطقی فیصلہ سنائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: