Pakistan Political Crisis:پاک سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو بحال کیا، ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ غیر آئینی قرار
Pakistan Political Crisis: بتادیں کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اس معاملہ پر لئے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر آج مسلسل پانچویں روز سماعت کی اور اس کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔ جس میں پاکستان کی اگلی حکومت کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔
پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق پاکستان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عطا باندیال نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو خارج کیا، یہ سراسر غلط تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد میں دیکھنا ہوگا۔ اس پر ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس بارے میں حتمی فیصلہ آج شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔ یعنی بھارتی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ قبل ازیں سماعت مکمل کر کے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
بتادیں کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اس معاملہ پر لئے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر آج مسلسل پانچویں روز سماعت کی اور اس کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔
اس سے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کے لئے تیار ہے ، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے ملاقات کی، ملاقات میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، بابر اعوان، اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، تحریک انصاف نئے انتخابات کے لیے تیار ہے،غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔