Pakistan Political Crisis: سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمران خان کا رد عمل آیا سامنے، کہی یہ بڑی بات

Pakistan Political Crisis: پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اب اس معاملہ پر وزیراعظم عمران خان بھی کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ’کل شام قوم سے خطاب کروں گا،  قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔

  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ اور صدر مملکت کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ نیز نو اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی حکم بھی دیا ۔ سپریم کورٹ نے قوم اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے نو اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا ۔ چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ججز کا متفقہ فیصلہ ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے : عمران خان کے سوتیلے بیٹے کا انکشاف، فرح خان نے ابا کو دیا دھوکہ، اربوں لے کر ہوئی فرار

    پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اب اس معاملہ پر وزیراعظم عمران خان بھی کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ’کل شام قوم سے خطاب کروں گا،  قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی خاطر آخری بال تک لڑوں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اور کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے : جنرل باجوا کو ہٹانے کیلئے پاکستانی فوج میں بغاوت کرانے والے تھے عمران خان، PTI ممبر کا الزام

    قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کے لئے تیار ہے ، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس کو ہم قبول کریں گے ۔ اسلام آباد میں خان نے قانونی ٹیم سے ملاقات کی تھی ۔ ملاقات میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، بابر اعوان، اظہر صدیق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی تھی ۔

    بتادیں کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے اس معاملہ پر لئے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر آج مسلسل پانچویں روز سماعت کی اور اس کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: