Pakistan : شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ، پی ٹی آئی نے کیا بائیکاٹ
Pakistan : شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ، پی ٹی آئی نے کیا بائیکاٹ
پاکستان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی امیدوار تھے ۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے ۔
نئی دہلی : پاکستان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی امیدوار تھے ۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے ۔ شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔ وہیں بائیکاٹ کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا ۔
اس سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی سازش ہو رہی ہے جس کا اعتراف پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کر رہی ہے، اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج اس عمل کا حصہ بننا ، اس عمل میں شامل ہونا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہوگا اور ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
جیو نیوز کے مطابق، پاکستان میں نئے وزیراعظم کا الیکشن آج ہی پورا ہوجائے گا۔ اس کے بعد نئے وزیر اعظم کی حلف برداری آج رات 8 بجے ہوگی۔ صدر عارف علوی نئے وزیر اعظم کو حلف دلائیں گے۔ اپوزیشن کی طرف سے پی ایم ایل-این پارٹی کے شہباز شریف وزیر اعظم عہدے کے امیدوار ہیں اور ان کے ہی جیتنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے کالا دور ختم: مریم نواز
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور پی ایم ایل-این کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی حکومت گرنے کے بعد اپنا موقف پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے کالا دور ختم ہوگیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔