دسمبر تک پاکستان لوٹ سکتے ہیں سابق پی ایم نواز شریف، میڈیا رپورٹ میں کیا گیا دعویٰ
دسمبر تک پاکستان لوٹ سکتے ہیں سابق پی ایم نواز شریف، میڈیا رپورٹ میں کیا گیا دعویٰ
پارٹی ذرائع نے کہا کہ پی ایم ایل این سپریمو نواز شریف اپنے قریبی خاندان کے ارکان کے ساتھ مشاورت کرکے اپنا فیصلہ لیتے ہیں۔ ٹریبیون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی مشاورت صرف رسمی تھی، اس لیے وقت سے پہلے کوئی تاریخ دینا پرخطر تھا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک لوٹنے کو لے کر بڑا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ فی الحال وہ لندن میں رہ رہے ہیں اور وہ اگلے مہینے دسمبر میں پاکستان واپس لوٹ سکتے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، اگلے عام انتخابات میں وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کریں گے۔
2019 میں نواز شریف گئے تھے لندن 72 سالہ نواز شریف کو 2019 میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ جس کے بعد سے ہی نواز شریف لندن میں موجود ہیں اور وہاں سے پارٹی کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں۔ پی ایم ایل این کے ذرائع نے دی ایکسپریس ٹریبیوں کو بتایا کہ اگر سب ٹھیک رہا تو نواز شریف اگلے مہینے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے یے واپس آجائیں گے۔
پارٹی لیڈروں نے کیا افواہوں کو مسترد حالانکہ، ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے کہ ان کی واپسی صرف انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے ہورہی ہے۔ پارٹی کے لیڈر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پارٹی وقت سے پہلے عام الیکشن کے معاملے کو قبول نہیں کرے گی، بھلے ہی پی ایم ایل این اپنی حکومت کھودے۔ بتادیں کہ پی ایم ایل این سپریمو نواز شریف کی ملک واپسی کی خبریں تب سے سامنے آرہی ہیں، جب سے ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے اس سال اپریل میں پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
وزیراعظم شہباز نے اپنے بھائی سے کی تھی ملاقات پارٹی ذرائع نے کہا کہ پی ایم ایل این سپریمو نواز شریف اپنے قریبی خاندان کے ارکان کے ساتھ مشاورت کرکے اپنا فیصلہ لیتے ہیں۔ ٹریبیون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی مشاورت صرف رسمی تھی، اس لیے وقت سے پہلے کوئی تاریخ دینا پرخطر تھا۔ نواز کی واپسی کی یہ خبر پاکستان کے پی ایم شہباز شریف کے COP27 کلائمٹ کانفرنس دورے کے بعد آئی ہے۔ مصر دورے کے بعد پی ایم شہباز شریف نے پی ایم ایل این سپریمو سے ملنے کے لیے لندن کا دورہ کیا تھا۔ پی ایم شہباز شریف کے اپریل میں وزیراعظم بننے کے بعد سے یہ لندن کا تیسرا دورہ تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔