پاکستان میں عمران خان Pakistan PM Imran Khan حکومت کو امتحان کا سامنا ہے۔ اپوزیشن نے عمران خان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی ہے۔ جس پر قومی اسمبلی آج طلب کی گئی ہے۔ تاہم عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ اٹھائیس یا انتیس مارچ کو ہوگی۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اسے تحریک انصاف کے ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے جسے تحریک انصاف نے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ حکومت منحرف ارکان کو آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت نااہل قراردلوانے کے لیے کوشاں ہے۔ حکمراں اتحاد کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تبصرہ کیا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ تو ہر صورت ہوگا، ووٹ ڈال کر شمار نہ کیا جانا توہین آمیز ہے۔چیف جسٹس کے مطابق ووٹنگ کے بعد یہ طئے ہوگا کہ منحرف ارکان کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔اعلانیہ پارٹی کے پالیسی کے خلاف وو ٹ کرنا پارٹی چھوڑنے کے مترادف ہوگا۔یہ معاملہ پھر الیکشن کمیشن کے پاس اور سپریم کورٹ کے پاس جائے گا۔
ڈاکووں کا ٹولہ 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے: پی ایم عمران خانوہیں قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’قرآن میں اللہ کا حکم ہے... اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ تم نیکی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور برائی کے خلاف کھڑے ہو جاؤ، اس سے ایمان اور معاشرہ زندہ رہتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ 30 سال سے عوام کے سامنے کھلے عام اس ملک کو لوٹ رہا ہے، یہ کرپشن کر رہے ہیں، پیسہ باہر بھیج رہے ہیں، انہوں نے جمع کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمت لگا دی ہے، انہیں خرید رہے ہیں۔ کھلے عام۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ 27 مارچ کو کمیونٹی میرے ساتھ نکلے اور پورے پاکستان کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب سے کسی کو ہارس ٹریڈنگ یعنی ایم پیز کو خرید کر قوم اور کمیونٹی کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں کرنی چاہیے۔‘ بتادیں کہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے تقریباً دو درجن ایم پیز باغی ہوگئے ہیں۔ ایسے میں ان پر اقتدار سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔
Dhoni Left Captaincy: ایم ایس دھونی نے CSK کی کپتانی پر لیا بڑا فیصلہ، Ravindra Jadeja کو سونپی کمانپاکستان کی پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرکے اپنی طاقت دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 مارچ کو ان کے ساتھ نکلیں۔ انہوں نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
فلائٹ چھوٹنے پر Airlines کو دینا پڑا 1 لاکھ روپئے کا ہرجانہ، جانیں کیا ہے معاملہ
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر تخت چھوڑنے کے لیے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے لیکن عمران خان مستعفی ہونے کو تیار نہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو ڈاکوؤں کا ٹولہ قرار دیا۔ عمران خان نے اپوزیشن پر ہارس ٹریڈنگ (ایم پیز خریدنے) کا الزام بھی لگایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔