உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مجھے خوف ہے... ’ہندوستان کے ساتھ نیوکلیئر جنگ پرکیا بولے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان؟

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان۔ فائل فوٹو

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان۔ فائل فوٹو

    Pakistan PM Imran khan: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا، ’اگر ہندوستان پاکستان پر ایئر اسٹرائیک کردیتا ہے تو اس کا جواب اسی جارحانہ طریقے سے دیا جائے گا، جیسا فروری 2019 میں دیا گیا تھا۔ اس دوران عمران خان نے ہندوستان کی حکمراں حکومت کو فاشسٹ قرار دیا۔

    • Share this:
      لاہور: ہندوستان کے ساتھ نیوکلیئر جنگ (Nuclear War) پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Pakistan PM Imran khan) نے بڑا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان، پاکستان پر ایئر اسٹرائیک کرتا ہے تو اس کا جواب اسی جارحیت سے دیا جائے گا۔ نیوز چینل الجزیرہ کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا، ’اگر ہندوستان پاکستان پر ایئر اسٹرائیک کردیتا ہے تو اس کا جواب اسی جارحانہ طریقے سے دیا جائے گا، جیسا فروری 2019 میں دیا گیا تھا۔ اس دوران عمران خان نے ہندوستان کی حکمراں حکومت کو فاشسٹ قرار دیا۔

      عمران خان نے کہا، ’جیسا کہ وہ پہلے بھی کرچکی ہے تو مجھے خوف ہے کہ دو نیوکلیائی طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی اور اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، کوئی سخت دماغ ہی ایسا سوچ سکتا ہے‘۔

      جموں وکشمیر کے موضوع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان (Imran Khan on Jammu Kashmir) نے کہا، ہم نے کشمیر کا موضوع یو ایس اے کی سیکورٹی کاونسل سے لے کر اسلامی ممالک کے فورم پر اٹھایا ہے، لیکن سبھی مسلم ممالک کے ہندوستان کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات ہیں، اس لئے ہم ان سے زیادہ امید نہیں کرسکتے، لیکن یہ پاکستان کا فرض ہے اور ہم کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

      پاکستان کے اقتصادی بحران کے لئے ذمہ دار کون؟

      اس دوران جب عمران خان سے پاکستان کے اقتصادی بحران کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، پاکستان وسائل میں امیر تھا، لیکن بے نظیر بھٹو اور نواز شریف فیملی نے اس کا غلط فائدہ اٹھایا۔ ہماری حکومت پاکستان کو خوشحال ملک بنانا چاہتی ہے اور ہم دو بہت زیادہ امیر فیملی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ دونوں فیملی اپنا  سلسلہ نسب قائم کرنے کے لئے کام کر رہے تھے اور ملک کو درپیش موجودہ بحران کے لئے ذمہ دار ہیں۔


      • قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔


      Published by:Nisar Ahmad
      First published: