ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا۔ سعودی عرب سے ہمارے رشتے اب بھی اچھے ہیں

اپنے فوجی سربراہ کے ذریعہ ریاض کا دورہ کرنے کے بعد عمران خان نے یہ بیان دیا کہ دونوں ملکوں کے رشتے ابھی بھی بہت اچھے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا۔ سعودی عرب سے ہمارے رشتے اب بھی اچھے ہیں
محمد بن سلمان اور عمران خان کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Pakistan PM Imran Khan)  نے ایک طویل عرصہ سے حلیف رہے سعودی عرب (Saudi Arab) کے ساتھ حال میں پیدا ہوئے اختلافات کو کم کرنے کی سمت میں قدم بڑھایا ہے۔ اپنے فوجی سربراہ کے ذریعہ ریاض کا دورہ کرنے کے بعد عمران خان نے یہ بیان دیا کہ دونوں ملکوں کے رشتے ابھی بھی بہت اچھے ہیں اور ہم ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے تئیں پالیسی پر تنازعہ کو کم کرنے کے لئے اپنے فوجی سربراہ کے ذریعہ ریاض کا دورہ کرنے کے بعد طویل عرصہ سے حلیف رہے سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کو کم کرنے کی ایک پہل کی ہے۔


پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کوئی اختلاف نہیں: عمران خان


ہندستان کے زیر اقتدار کشمیر میں حقوق انسانی کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملہ پر سعودی عرب کی طرف سے کوئی دلچسپی نہ لینے پر دونوں ملکوں کے درمیان یہ تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے بیچ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ایسا کہہ کر عمران خان اس ماہ اپنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ذریعہ دئیے گئے اس بیان سے پیچھے ہٹ گئے جس میں شاہ نے سعودی عرب پر کشمیر معاملہ پر دلچسپی نہ لینے کا الزام لگایا تھا۔


سعودی عرب کے ساتھ ہمارے رشتوں میں تلخی کی بات افواہ: عمران خان

دی نیوز ٹیلی ویژن چینل کو دئیے ایک انٹرویو مین پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ صرف افواہ اور بے بنیاد بات ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے رشتوں میں کوئی تلخی پیدا ہو گئی ہے۔ یہ بات پوری طرح سے جھوٹی اور غلط ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے بہت اچھے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 20, 2020 09:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading