جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بڑا اعلان کرسکتے ہیں عمران خان

پاکستان نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد میں عوامی خطاب کے دوران پاک مقبوضہ کشمیر کو لے کر پالیسی بیان دیں گے ۔

Sep 12, 2019 07:07 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 07:07 PM IST
جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بڑا اعلان کرسکتے ہیں عمران خان

عمران خان ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد میں عوامی خطاب کے دوران پاک مقبوضہ کشمیر کو لے کر پالیسی بیان دیں گے ۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کیلئے تیار ہے ۔

محمد فیصل نے کہا کہ ثالثی کی پیش کش ( کشمیر پر ) موجود ہے لیکن ہندوستان تیار نہیں ہے ، ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ سبھی معاملات کو بات چیت کے ذریعہ سلجھایا جاسکتا ہے ۔ فیصل نے مزید کہا کہ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد میں اپنے خطاب میں کشمیر پر پالیسی بیان دیں گے ۔

Loading...

خال رہے کہ ہندوستان کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ معاملہ مانتا ہے اور اس میں تیسرے فریق کا کوئی بھی رول نہیں ہے ۔ نئی دہلی نے پاکستان کو یہ واضح کردیا ہے کہ سرحد پار سے حملے اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں ۔

ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا رہے گا ۔ وہ جنیوا کے تین دن کے دورہ سے لوٹنے کے بعد اسلام آباد ہوائی اڈہ پر بول رہے تھے ۔ انہوں نے جنیوا میں یو این ایچ آر سی کو کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات کو ختم کردیا تھا ، جس کے بعد سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

Loading...