உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan Petrol Diesel Price:شہباز شریف نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں کی زبردست کمی،خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا اثر

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کی بھاری کمی۔ عمران خان پر کی تنقید۔

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کی بھاری کمی۔ عمران خان پر کی تنقید۔

    Pakistan Petrol Diesel Price: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے آخری چند ہفتوں کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی، حالانکہ حکومتی خزانے خالی تھے۔ شریف نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا کہ ہماری حکومت مشکل میں پڑ جائے۔

    • Share this:
      Pakistan Petrol Diesel Price:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے عوام کو راحت دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 18.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 40.54 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اس درمیان، موجودہ حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ زبردست اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

      حکومت نے اس طرح کا اٹھایا پہلا قدم
      قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا ان کی حکومت نے پہلا قدم اٹھایا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنا ممکن ہوا ہے۔

      نئی قیمتیں آدھی رات سے ہی ہوچکی ہیں لاگو
      پیٹرول کی نئی قیمت 230.24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیمتیں آج آدھی رات سے ہی لاگو ہوں گی۔ وزیراعظم شریف نے کہا کہ آج اوپر والے کے رحم سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور ان کی مہربانی سے آج ہمیں قیمتیں کم کرنے کا موقع ملا ہے۔

      عمران خان پر کی تنقید
      وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کی قیادت والی پچھلی حکومت سے وراثت میں ’غیر مطمئن معیشت‘ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے ہمارے لیے گڑھے کھودے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی صحافی نصرت مرزاکے الزامات کا سابق نائب صدرHamid Ansari نےدیا جواب، کہی یہ بڑی بات

      یہ بھی پڑھیں:
      I2U2 Summit:آئی2یو2 کی پہلی میٹنگ نے ہندوستان کو دیا پروجیکٹوں کا تحفہ

      وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے آخری چند ہفتوں کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی، حالانکہ حکومتی خزانے خالی تھے۔ شریف نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا کہ ہماری حکومت مشکل میں پڑ جائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: