உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مریم نواز پر IMRAN KHAN کا قابل اعتراض تبصرہ، پاکستان کے پی ایم نے بتایا افسوسناک، سابق اہلیہ نے کہہ ڈالا گھٹیا آدمی

     شہباز شریف (Pakistan Prime Minister Shahbaz Sharif)  نے عمران  خان ( IMRAN KHAN )  کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی خواتین کو عمران خان کی مخالفت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا، جو لوگ مسجد نبوی کی پاکیزگی کا احترام نہیں کرسکتے ان سے ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (Pakistan Prime Minister Shahbaz Sharif) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز Maryam Nawaz کے خلاف عمران خان (IMRAN KHAN ) کے قابل اعتراض تبصرے کی مذمت کی ہے۔ شہباز شریف نے عمران کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی خواتین کو عمران خان کی مخالفت کرنی چاہیے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف آپ کے جرائم چھپائے نہیں جاسکتے، جو لوگ مسجد نبوی کی پاکیزگی کا احترام نہیں کرسکتے ان سے ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

      ایچ ٹی کی رپورٹ کے مطابق یہی نہیں بلکہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان Reham Khan نے بھی مریم نواز کے بارے میں کیے گئے تبصرے کی مذمت کی۔ ریحام نے ٹوئٹ کیا کہ 'میں بہت شرمندہ ہوں کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی کے ساتھ جڑی ہوئی تھی،' نہ کسی اور کے گھر کی عورت کی عزت اور نہ ہی عزت۔

      یہ بھی پڑھئے:  عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا طنز، اس شخس کے پاس سب کچھ ہے، بس عقل نہیں

      آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے ملتان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'مریم نواز نے جس جذبے سے میرا نام بولا، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ مریم آپ اپنا خیال رکھیں۔ یہ آپ کے شوہر کو پریشان کر سکتا ہے، کیونکہ آپ مسلسل میرا نام لے رہی تھیں. ان کی تقریر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

      عمران خان کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی سیاستدانوں، صحافیوں اور عوام نے شدید اعتراضات کئے ہیں۔ عمران خان کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی صدر کی جانب سے استعمال کی گئی توہین آمیز زبان کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے گھروں میں مائیں بہنیں ہیں وہ دوسری خواتین کے خلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرتے۔ برائے مہربانی سیاست کے نام پر اتنا نیچے نہ جائیں۔

      پاکستان: عمران خان پر بوکھلائیں Maryam Nawaz، بولیں! بھارت اتنا پسند ہےتو وہیں چلے جاؤ

      وہیں اس سے پہلے بھی ایک ٹویٹ میں ریحام خان نے لکھا تھا کہ اس شخص کو کچھ نہیں چاہیے۔ عمران خان نے اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کیا ہے۔ نام، پیسہ، شہرت، وقار... اس آدمی کے پاس سب کچھ ہے۔ عقل نہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریحام اور عمران کی شادی کے 6 ماہ بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔ دونوں کی شادی 6 جنوری 2015 کو ہوئی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: