پاکستان: کویٹا میں پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، بچے سمیت 3 کی موت، 27 زخمی
Pakistan Blast: یہ واقعہ بلیلی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق تحریک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
Pakistan Blast: یہ واقعہ بلیلی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق تحریک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
Pakistan Quetta Blast: پاکستان کے شہر کویٹا میں خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ کی موت ہو گئی اور 27 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 22 پولیس اہلکار بتائے جارہے ہیں۔ یہ واقعہ بلیلی کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک اطلاع کے مطابق تحریک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس اور بم اسکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک بچے کی موت ہوگئی جبکہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خودکش حملے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس اہلکار ٹرک پر پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔
ڈی آئی جی مہیسر نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک پولیس اہلکار کچل کر ہلاک ہوگیا۔ جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ ٹرک کھائی میں گرنا بھی ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق دھماکے میں پولیس ٹرک سمیت تین گاڑیوں اور قریبی دو کاروں کو نقصان پہنچا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔