کشمیرپرپاکستان کی طرف سےاقوام متحدہ کو سونپے گئے دستاویزمیں راہل گاندھی اورعمرعبداللہ کا بیان شامل

فائل کے پہلے صفحہ پرپاکستان نے دونوں لیڈروں کےجموں وکشمیرسےمتعلق بیان رکھے ہیں۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نےکہا 'کشمیراورقومی سلامتی سے متعلق موضوعات پرسبھی سیاسی جماعتیں ایک آوازمیں بولیں۔

Sep 10, 2019 08:43 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 10:51 PM IST
کشمیرپرپاکستان کی طرف سےاقوام متحدہ کو سونپے گئے دستاویزمیں راہل گاندھی اورعمرعبداللہ کا بیان شامل

پاکستان نےاقوام متحدہ کو سونپے گئےدستاویزمیں راہل گاندھی اور عمرعبداللہ کا بیان شامل کیا۔

جموں وکشمیرسےدفعہ 370 ہٹانےکے بعد پاکستان کی بوکھلاہٹ کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایچ آرسی) میں اس موضوع کو اٹھایا۔ حالانکہ پاکستان کی نمائندگی کررہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ اعتراف کیا کہ جموں وکشمیرہندوستان کا صوبہ ہے۔ پاکستان نے یواین ایچ آرسی میں پیش کرنےکےلئے کشمیرموضوع پر115 صفحات کے دستاویزتیارکئے تھے۔ یہ دستاویزپاکستان کی میڈیا میں لیک ہوگئے۔ ان دستاویزوں میں کشمیرکولےکردیئےگئےکانگریس لیڈرراہل گاندھی اورنیشنل کانفرنس لیڈرعمرعبداللہ کے بیانات کا بھی ذکرکیا ہے۔

 راہل گاندھی کے دفعہ 370 ہٹانے کے 20 دن بعد آئے بیان کو کیا شامل

Loading...

پاکستانی میڈیا کے مطابق دستاویزکے پہلے صفحہ پرہی کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اورجموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیی عمرعبداللہ کے جموں وکشمیرمیں کشیدہ حالات کولے کردیئے گئے بیانات کا ذکرکیا گیا ہے۔ دستاویزمیں راہل گاندھی کے اس بیان کو شامل کیا گیا ہے جوانہوں نے دفعہ -370 ہٹائے جانے کے بعد 20 دن بعد دیا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ کشمیرکے لوگوں کی آزادی اورجمہوری حقوق کو ختم کئے آج 20 دن ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈراورمیڈیا برسراقتدارکے سفاکانہ ظلم کو دیکھ رہے ہیں۔ جموں وکشمیرکے شہریوں پربریت سے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

 عمرعبداللہ نے آرٹیکل 370 کوختم کرنے کےفیصلےکویکطرفہ بتایا۔

عمرعبداللہ کے حوالے سے پاکستانی دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے یکطرفہ اورحیران کرنے والے فیصلے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ کشمیریوں کے خلاف ناراضگی ہے۔ یہ فیصلہ یکطرفہ، غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔ ایک بہت مشکل اورلمبی لڑائی سامنے کھڑی ہے۔ ہم اس کے لئے تیارہیں۔ یواین ایچ آرسی میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف تجویزلانے کی بھی تیاری کی ہے۔

نرملا سیتا رمن نےکہا- ایسے بیانات سے پاکستان کوملےگی مدد

پاکستان کے دستاویزپروزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے راہل گاندھی اورعمرعبداللہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کی قدیم پارٹی ہے۔ کانگریس قیادت کو دھیان رکھنا چاہئے کہ جموں وکشمیراورقومی تحفظ سے متعلق موضوعات پرسبھی کوایک آوازمیں بولنا چاہئے۔ کانگریس لیڈروں کی طرف سے جاری کچھ بیانات سے پاکستان کومدد ملی ہے۔ پرانے سیاسی جماعتوں کے طورپرکانگریس کوکسی بھی موضوع پربیان دینے سے قبل کم ازکم پارٹی کے اندرصلاح ومشورہ کرلینا چاہئے۔

Loading...