پاکستان کے وزیر ریل کی لندن میں پٹائی، ہندستان کو دی تھی جوہری حملے کی دھمکی

جموں۔کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد ہندستان کو جوہری حملے کی دھمکی دینے والے پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید کی لندن میں جم کر پٹائی کی گئی ہے۔ لندن میں کچھ لوگوں نے انہیں گھونسے مارے اور انڈے پھینکے۔

Aug 23, 2019 09:46 AM IST | Updated on: Aug 23, 2019 09:46 AM IST
پاکستان کے وزیر ریل کی لندن میں پٹائی، ہندستان کو دی تھی جوہری حملے کی دھمکی

پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید کی فائل فوٹو۔(تصویر:نیو18)۔

جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد ہندستان کو جوہری حملے کی دھمکی دینے والے پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید کی لندن میں جم کر پٹائی کی گئی ہے۔ لندن میں کچھ لوگوں نے انہیں گھونسے مارے اور انڈے پھینکے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وزیر ریل شیخ رشید پر لندن میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ہوٹل میں ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ حملہ آور شیخ رشید کو پیٹنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یوروپ کے صدر آصف علی خان اور پارٹی کی گریٹر لندن خاتون برانچ کی صدر سماہ ناز نے لی ہے۔

Loading...

وزیر ریل شیخ رشید نے کچھ دن پہلے پی پی پی سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف غلط لفظ کہے تھے جس کے بعد سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یوروپ اور گریٹر لندن مہیلا شاخ کے ممبر ان سے ناراض چل رہے تھے۔ حالانکہ انہوں نے رشید پر صرف انڈا پھینکنے کی بات کہی ہے۔

 

Loading...