ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاک ریلوے آفیسر کی گہار – نئے ریلوے وزیر کا سلوک برا، دو سال کی چھٹی دے دیں

ریلوے افسر نے کہا کہ رشید کا رویہ "انتہائی غیر پیشہ وارانہ اور خراب" ہے اور اس صورت حال میں ان کے لئے وزیر کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

  • Share this:
پاک ریلوے آفیسر کی گہار – نئے ریلوے وزیر کا سلوک برا، دو سال کی چھٹی دے دیں
علامتی تصویر

پاکستان کے ایک ریلوے افسر نے نئے ریلوے وزیر شیخ رشید کے رویے پر اعتراضات جتاتے ہوئے دو سال کے لئے فل پے لیو پر بھیجے جانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشید کا رویہ "انتہائی غیر پیشہ وارانہ اور خراب" ہے اور اس صورت حال میں ان کے لئے وزیر کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔ پاکستان ٹی وی چینل جیو ٹی وی کی خبر کے مطابق، ان کا خط ملک بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔


پاکستان ریلوے میں گریڈ -20 آفیسر حنیف گل نے خط میں لکھا ہے، 'پاکستان کے سول سروسیز کا معزز رکن ہونے کے ناطے میرے لئے ان کے ماتحت کام کرنا ناممکن ہے۔ وزیر مکمل طور پر ایک ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے حقدار ہیں جو ان کا ویژن شئیر کر سکیں۔ برائے مہربانی مجھے 730 دن کی چھٹی دے دیں۔


رشید نے حال ہی میں ریلوے حکام کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے محکمے کی بہتر کارکردگی کے بارے میں 'کہانیاں' بتانے کے لئے مشورہ دیا۔ وزیر نے ان سے کہا کہ ان کے سامنے 'کسی بھی وزیر' کی تعریف نہ کریں۔ رشید نے سابق وزیر ریل سعد رفیق کی کارکردگی کی بھی تنقید کی ہے۔

First published: Aug 27, 2018 12:24 PM IST