ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر ریل کی دھمکی ، ہندوستان پر کریں گے ایٹمی حملہ ، مسلمانوں کو نہیں ہوگا نقصان

اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے پاکستان (Pakistan) کے وزیر ریل شیخ رشید (Shaikh Rashid) نے ہندوستان کے خلاف ایٹمی بم کا استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر ریل کی دھمکی ، ہندوستان پر کریں گے ایٹمی حملہ ، مسلمانوں کو نہیں ہوگا نقصان
پاکستان کے وزیر ریل کی دھمکی ، ہندوستان پر کریں گے ایٹمی حملہ ، مسلمانوں کو نہیں ہوگا نقصان

اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے پاکستان  (Pakistan) کے وزیر ریل شیخ رشید (Shaikh Rashid)  نے ہندوستان کے خلاف ایٹمی بم کا استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کو لے کر شیخ رشید نے براہ راست دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے اپنا ہتھیار تیار رکھا ہے اور اگر ہندوستان حملہ کرتا ہے تو روایتی جنگ نہیں ہوگی ، سیدھے ایٹمی حملہ ہوگا ، جس میں آسام تک کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ عمران خان کے وزیر نے کہا کہ ہمارا ہتھیار مسلمانوں کی زندگیوں کو بچاتے ہوئے آسام تک ٹارگیٹ کرسکتا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے جب شیخ رشید نے ایسا بیان دیا ہے ۔


ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو کے دوران عالمی سیاست پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج چین امریکہ ، آسٹریلیا ، کناڈا اور برطانیہ کے خلاف کھڑا ہے جبکہ اپنے نئے دوست نیپال ، سری لنکا ، ایران اور روس کے ساتھ نیا بلاک بنا رہا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایسے میں پاکستان کو چین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر ہندوستان نے حملہ کیا تو روایتی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ یہ خونی اور آخری جنگ ہوگی اور ایٹمی جنگ ہوگی ۔ ہمارا ہتھیار کیلکولیٹڈ ، چھوٹا ، پرفیکٹ اور نشانے پر ہے ۔ آسام تک ٹارگیٹ کرسکتا ہے ۔ پاکستان کے پاس روایتی جنگ کی گنجائش کم ہے ۔




پہلے بھی کئی مرتبہ دی ہے دھمکی

خیال رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ سال بھی شیخ رشید نے کہا تھا کہ ۱۲۶ دن دھرنے میں شامل تھا ، اس وقت ملک کے حالات اور سرحدی معاملات ایسے نہیں تھے ۔ یہ سنگین دھمکی ہے اس ملک کو اور یہ جنگ خوفناک ہوسکتی ہے ۔ یہ کنوینشنل وار نہیں ہوگی ۔ جو عقل کے اندھے یہ سمجھ رہے ہیں کہ چار چھ دن ٹینک اور توپیں چلیں گی یا ہوائی جہاز ، ائیر اٹیک ہوںگے یا نیوی کے گولے چلیں گے ۔ نو وے ۔ دس ول بی ایٹمک وار ، دس ول بی اے کلیئر کٹ ایٹمک وار ۔ اور جس طرح کی ضرورت ہوگی اس طرح کا اسلحہ استعمال کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 20, 2020 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading