ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان پربڑاخطرہ : کل ہوگا یہ فیصلہ،عمران خان کو چین،ترکی اورملائیشیا سے مدد کی امید

آئندہ 24 گھنٹے پاکستان اورعمران خان کے لئے بہت پریشان کن ہونے والے ہیں،جودہشت گردوں کی مالی امداد روکنے میں ناکام رہے۔ پیر کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • Share this:
پاکستان پربڑاخطرہ : کل ہوگا یہ فیصلہ،عمران خان کو چین،ترکی اورملائیشیا سے مدد کی امید
آئندہ 24 گھنٹے پاکستان اورعمران خان کے لئے بہت پریشان کن ہونے والے ہیں،جودہشت گردوں کی مالی امداد روکنے میں ناکام رہے۔ پیر کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آئندہ 24 گھنٹے پاکستان اورعمران خان کے لئے بہت پریشان کن ہونے والے ہیں،جودہشت گردوں کی مالی امداد روکنے میں ناکام رہے۔ پیر کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دراصل، ایف اے ٹی ایف کے یونٹ، ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی اور منی لانڈرنگ پرقابوپانے میں ناکام ہوگیاہے۔ امکان ظاہرکیاجارہاکہ اس صورتحال میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنےکے متعلق فیصلہ کیاجاسکتاہے۔


عمران خان: فائل فوٹو


ہم آپ کوبتادیں کہ2018 میں پیرس میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ، پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا اوراس کے بعد پاکستان کو27 نکاتی ایکشن پلان دیتے ہوئے اکتوبر2019 تک کا وقت دیا تھا۔ نان بینکنگ، کارپوریٹ اورغیرکارپوریٹ سیکٹروں سے منی لانڈرنگ ، دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے لیے اقدامات شامل تھے۔ ایف اے ٹی ایف کے اس اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے یا بلیک لسٹ میں شامل کیاجائے۔


پاکستان کو 27 میں سے ملے صرف 6 پوائنٹس

چین پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کے لئے پوری کوشش کرے گا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کے حوالے سے پاکستان انتہائی دباؤ میں ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 27 نکات کے ایکشن پلان میں سے صرف 6 کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ یہاں تک کہ تکنیکی تعمیل میں بھی، پاکستان 40 میں سے 10 پوائنٹس حاصل کرپایاہے۔جبکہ وہ 30 پوائنٹس سے محروم ہوگیاہے۔اس صورتحال میں پاکستان پر بلیک لسٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

تاہم ، پاکستان کو امید ہے کہ وہ چین اسے بلیک لسٹ ہونے سے بچائیگا۔تاہم بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے پاکستان پوری کوشش کررہا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں دیگرممالک پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئیں گے۔پاکستان کوترکی، ملائیشیا اور چین سے مدد کی توقع ہے۔ حال ہی میں ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کرکے مسلم ممالک کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اگر کل ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تو پہلے ہی خراب پاکستان کی معیشت مکمل طورپر ختم ہوجائے گی۔
First published: Oct 13, 2019 01:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading