کلبھوشن جادھو کیس میں شکست سے پاکستانی وزیر کا انکار ، لیکن ہندوستان سے بات چیت کیلئے پھر گڑگڑایا

جاسوسی کے مبینہ الزامات میں پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بدھ کو ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔

Jul 17, 2019 08:50 PM IST | Updated on: Jul 18, 2019 12:04 AM IST
کلبھوشن جادھو کیس میں شکست سے پاکستانی وزیر کا انکار ، لیکن ہندوستان سے بات چیت کیلئے پھر گڑگڑایا

کلبھوشن کیس میں شکست سے پاکستانی وزیر کا انکار ، لیکن ہندوستان سے بات چیت کیلئے پھر گڑگڑایا

جاسوسی کے مبینہ الزامات میں پاکستان کی جیل میں بند ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں بدھ کو ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ہندوستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پاکستان نے ویانا سمجھوتہ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ عدالت نے پاکستان کو اپنے فیصلہ پر دوبار غور کرنے کی ہدایت دی ہے ، لیکن اس کے بعد بھی پاکستانی حکومت کے وزرا نے رونا شروع کردیا ہے ۔

کلبھوشن جادھو کی پھانسی پر روک لگانے کے بعد پاکستان کے وزیر چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں ہندوستان کی جیت کو خارج کردیا اور پاکستانی وکیلوں کی اچھے سے مقدمہ لڑنے کیلئے تعریف کی ۔ لیکن وہیں انہوں نے بے سر پاوں کی باتیں کرتے ہوئے ہندوستان کو پاکستان میں دہشت پھیلانے والا بھی کہہ دیا ہے ۔

Loading...

فواد حسین نے کہا کہ ہندوستان کو یہ مان لینا چاہئے کہ پاکستان کے تئیں اس کی پالیسیاں غلط ہیں اور انہیں پاکستان کے تئیں اپنی پالیسیوں کا پھر سے مثبت طریقہ سے جائزہ لینا چاہئے ۔ پاکستان کو کمزور کرنے کی پالیسی علاقہ کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ ہندوستان کو کشمیر پر اپنے رخ پر از سر نو غور کرنا چاہئے اور اس معاملہ کو حل کرنے کیلئے بات چیت شروع کرنی چاہئے ۔

عمران خان کے وزیر نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں کہا کہ وہیں ہیگ سے آنے والی خبروں کے مطابق نہ صرف ہندوستان کے بری کرنے ، چھوڑنے ، ہندوستان واپس بھیجنے کی دلیلوں کو خارج کردیا گیا ہے بلکہ بین الاقوامی کورٹ نے کلبھوش کے معاملہ میں فوجی عدالت ( پاکستانی ) کے فیصلے کو بھی بنائے رکھا ہے ۔ یہ حقیقت میں ایک بڑا فیصلہ ہے ۔ پاکستان کی قانونی ٹیم کو مضبوطی سے مقدمہ لڑنے کیلئے مبارکباد ۔

Loading...