ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نے 30 ہندوستانی قیدیوں اور ہندستان نے سات پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا

پاکستان سے 26ماہی گیروں سمیت 30 ہندستانی قیدی سزاپوری ہونےکے بعد پیر کے روز وطن واپس آگئے جس کے لئے حکومت نے پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکیا اور سات پاکستانی قیدیوں کو رہاکردیا

  • UNI
  • Last Updated: Aug 14, 2018 09:03 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان نے 30 ہندوستانی قیدیوں اور ہندستان نے سات پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا
پاکستان سے 26ماہی گیروں سمیت 30 ہندستانی قیدی سزاپوری ہونےکے بعد پیر کے روز وطن واپس آگئے جس کے لئے حکومت نے پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکیا اور سات پاکستانی قیدیوں کو رہاکردیا

پاکستان سے 26ماہی گیروں سمیت 30 ہندستانی قیدی سزاپوری ہونےکے بعد پیر کے روز وطن واپس آگئے جس کے لئے حکومت نے پاکستانی حکومت کا شکریہ اداکیا اور سات پاکستانی قیدیوں کو رہاکردیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ہندستانی شہریوں کو پنجاب میں واگہہ اٹاری سرحد پر بی ایس ایف کے افسران کے سپرد کیاگیا ۔پاکستان میں ہندستانی ہائی کمیشن کے افسران نے شہریوں کو ہندستانی افسران کو سونپنے میں مددکی ۔



ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے پاکستانی حکومت کواسکے تعاون کے لئے شکریہ اداکیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سات پاکستانی قیدیوں کو بھی آج رہاکیاگیاہے جبکہ 7اگست کو 14پاکستانی ماہی گیروں کو چھوڑا گیاتھا۔بیان میں کہاگیاہے کہ ہندستان انسانی مسائل کے حل کو ترجیح دیتاہے جس میں پاکستان کی قید میں ہندستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی رہائی شامل ہے ۔


 
First published: Aug 14, 2018 09:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading