ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 7 معاملات ریکارڈ ہوئے:ظفرمرزا کا بیان

اب تک کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرزا نے ٹویٹ پر کہا کہ کراچی کے ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2020 09:43 AM IST
  • Share this:
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 7 معاملات ریکارڈ ہوئے:ظفرمرزا کا بیان
علامتی تصویر۔(نیوز18)۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعدا د میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سے پاکستان بھی اچھوتا نہیں ہے۔پاکستان کے وزیر صحت ظفر مرزا نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرزا نے ٹویٹ پر کہا کہ کراچی کے ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ لوگوں سے کسی بھی طرح کے رابطوں کو روکنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا یہ ساتواں معاملہ ہے۔



ایک مریض کے مکمل طور پر ٹھیک ہو جانے کے بعد اسے ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اگر تمام شہری ذمہ داری سے کام کرتے ہیں تو اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔جان هاپكنس یونیورسٹی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس کے اب تک 109،000 سے زائد معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 3800 سے زائد افراد اس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں اسی درمیان تقریباً 60،600 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے
First published: Mar 09, 2020 09:43 AM IST