ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردوں کو پنشن دیتا ہے پاکستان، ہندوستان نے یو این ایچ آرسی میں کہی یہ بڑی بات

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل (یو این ایچ آر سی) میں ہندوستان کے مستقل مشن کے پہلے سکریٹری پون کمار بادھے نے کہا، ’دہشت گردی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس کے سبھی فارمز سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے‘۔

  • Share this:
دہشت گردوں کو پنشن دیتا ہے پاکستان، ہندوستان نے یو این ایچ آرسی میں کہی یہ بڑی بات
پاکستان پر ٹیرر فنڈنگ کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ (اے پی)

نئی دہلی/ اسلام آباد: دہشت گردی کو لے کر ہندوستان نے پاکستان (Pakistan) کی سخت تنقید کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پڑوسی ملک کو دہشت گردوں کی مدد کرنے اور دہشت گردی (Terrorism) کو فروغ دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ ساتھ ہی ہندوستان نے وہاں لوگوں کو طاقت کے دم پر غائب کرنے، قتل اور سیاسی کارکنان اور اقلیتوں کو منمانے طریقے سے حراست میں رکھنے کے معاملوں کا ذکر کیا۔


دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت


منگل کو جینیوا میں اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کے ایک سیشن میں ہندوستان نے کشمیر کا موضوع اٹھانے اور ایک سالانہ رپورٹ پر بات چیت کے دوران یہ باتیں کہیں۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے پہلے سکریٹری پون کمار بادھے نے کہا، ’دہشت گردی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس کے سبھی فارمز سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے‘۔


دہشت گردی کی مدد کرنے کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جائے

انہوں نے کہا ’پاکستان اپنی قومی پالیسی کے طور پر خطرناک اور اعلان کردہ دہشت گردوں کو پنشن دیتا ہے اور اپنے علاقے میں پناہ دیتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ جب پاکستان کو دہشت گردی کی مدد کرنے اور اسے فروغ دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے’۔ پون کمار بادھے نے پاکستان کے بیان کے بعد جواب دینے کے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

زبردست کرائی جاتی ہے مذہب تبدیلی

پون کمار بادھے نے کہا کہ ہم نے مذہبی اقلیتوں کی نابالغ لڑکیوں کے اغوا، آبروریزی، زبردست مذہب تبدیلی اور شادی کی خبریں دیکھی ہیں۔ پاکستان میں ہر سال مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی 1000 سے زیادہ لڑکیوں کی زبردست مذہب تبدیلی کرائی جاتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 23, 2021 10:19 AM IST