ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران سے گیس پائپ لائن کیلئے روس-پاکستان کا معاہدہ

ایران سے پاکستان اور ہندوستان تک سمندر کے اندر گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں روس اور پاکستان نے ایک مفاہمت کی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 28, 2018 02:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران سے گیس پائپ لائن کیلئے روس-پاکستان کا معاہدہ
یو این آئی سے لی گئی تصویر

ایران سے پاکستان اور ہندوستان تک سمندر کے اندر گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں روس اور پاکستان نے ایک مفاہمت کی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ روس کی توانائی کی وزارت نے جاری ایک بیان میں کہا’’مفاہمت کی عرضداشت کے ذریعہ مجاز تنظیموں کی نشاندہی کی جانی ہے جو منصوبے کی مدد، امکانات کی اسٹڈی ، وسائل کے بنیاد کی شناخت، خدو خال اور گیس پائپ لائن کے راستے کی شناخت میں مددگار ہوگی‘‘۔

چینی خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق روس کے توانائی کے نائب وزیر اناتولي يانووسكي اور پاکستان کی توانائی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری شیر افغان خان نے ماسكو میں دستاویز پر دستخط کئے۔ مسٹر يانووسكي نے کہا کہ اب روس ،ایران اور ہندوستان کو اس معاہدے پر دستخط کی جانکاری دے گا۔ اس کے بعد ہندوستان کے ساتھ ایسے ہی معاہدے پر دستخط کیا جانا ہے۔

یہ منصوبہ 2013 میں ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کی وجہ سے رک گیا تھا، لیکن 2017 میں اسكودوبارہ شروع کیا گیا۔ نومبر 2017 میں روس اور ایران نے ایک میمورنڈم پر دستخط کئے جس میں ایران سے ہندوستان میں گیس کی سپلائی کے لئے روسی حمایت پر غور و خوض کیا گیاتھا۔

First published: Sep 28, 2018 02:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading