உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان اور روس آئی ایس کے بڑھتے خطرات پر فکرمند

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    دبئی۔ پاکستان اور روس نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے بڑھتے ہوئے خطرات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      دبئی۔ پاکستان اور روس نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے بڑھتے ہوئے خطرات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی اخبار’ ڈان ‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کی انسداد دہشت گردی گروپ کی میٹنگ میں کل آئی ایس کے بڑھتے خطرات کو لے کر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا۔


      رپورٹ میں کہا گیا کہ جن ممالک میں دہشت گردی کے خلاف بڑی مہم چلائی جا رہی ہے وہاں سے دہشت گرد دوسرے ممالک میں جا رہے ہیں جس سے اس علاقے سمیت دنیا کے لئے خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔ میٹنگ میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خطرات سے مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی تعاون پر زور دیا۔


      پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤوروف کے درمیان گزشتہ ماہ ہوئی میٹنگ میں بھی افغانستان میں آئی ایس کی موجودگی پر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے مانا تھا کہ افغانستان میں آئی ایس کے خلاف امریکہ اور ناٹو موثر طریقے سے کارروائی نہیں کر پا رہے ہیں۔

      First published: