ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان: نواز شریف کی طبیعت بگڑی، ایک بار پھر اسپتال میں ہوئے بھرتی

نیب لاہور کی ٹیم سابق وزیر اعظم کو لے کر سروسز اسپتال پہنچی جہاں وی آئی پی روم میں انہیں منتقل کرنے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2019 03:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان: نواز شریف کی طبیعت بگڑی، ایک بار پھر اسپتال میں ہوئے بھرتی
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف : فائل فوٹو

لاہور۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پیر کو دیر رات اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نیب لاہور کی ٹیم سابق وزیر اعظم کو لے کر سروسز اسپتال پہنچی جہاں وی آئی پی روم میں انہیں منتقل کرنے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔ نواز شریف کی اسپتال آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’’نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے، ادویات کی وجہ سے ان کے خون کے خلیات میں کمی آئی تھی، سروسز اسپتال میں ان کا مکمل چیک اپ ہوگا تاہم فی الحال ڈینگو ٹسٹ منفی آیا ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’نواز شریف کے خون کے خلیات میں اضافہ کیا جائے گا‘‘۔

قبل ازیں نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ’’نواز شریف سے طبی مشاورت کے لئے نیب لاہور آفس میں ملاقات ہوئی، ان کی صحت کا معاملہ فوری توجہ طلب ہے‘‘۔انہوں نے نواز شریف کو علاج کے لئے فوری اسپتال منتقل کرنےکی سفارش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’’نواز شریف کا پلیٹلیٹس کاؤنٹ کافی کم آرہا ہے‘‘۔

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کی گئی، اس کے بعد بھی نواز شریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے‘‘۔

First published: Oct 22, 2019 11:36 AM IST