ہوم » نیوز » عالمی منظر

اولمپک تیاریوں کے لئے ہندوستان آنا چاہتی ہیں پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی

مہور نے کہا کہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو کوچنگ اور ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان بھیجا جائے

  • Share this:
اولمپک تیاریوں کے لئے ہندوستان آنا چاہتی ہیں پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی
پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی مہور شہزاد: فائل فوٹو۔

پڑوسی ملک پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی مہور شہزاد تجربے کے لئے ہندوستان آنا چاہتی ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنے ملک کے کھیل حکام سے اپیل بھی کی ہے۔ مہور نے کہا کہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو کوچنگ اور ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان بھیجا جائے۔ لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کا واحد خطاب جیتنے والی مہور نے کہا کہ بیڈمنٹن میں وہ کافی مضبوط ہیں اور اب ہندوستان میں باقاعدہ بین الاقوامی مقابلے ہوتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بیڈمنٹن فیڈریشن سمیت ہمارے کھیل حکام کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کوچنگ اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان جا پائیں۔ مہور نے 2017 ء میں اسلام آباد میں ہوئے انٹرنیشنل ایونٹ میں سنگل زمرہ کا خطاب جیتا تھا اور انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی ایشین گیمز اور دولت مشترکہ کھیلوں میں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ان کا خواب ٹوکیو کے ہونے والے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنا ہے۔ مہور نے کہا کہ اس وقت وہ ٹاپ 200 بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی ہیں اور انہیں اولمپک کوالیفائی کیلئے ٹاپ 70 کے ہونا ضروری ہے۔


اس کے لئے بہترین کوچنگ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹورنامنٹوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں انہوں نے کئی بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لیا لیکن ابھی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستان جا کر وہاں کھیلنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ مہور نے کہا کہ ہندوستانی بیڈمنٹن سے سیکھنے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ نومبر 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملے کے بعد دونوں ملکوں کے کھیل کے رشتے بھی خراب ہو گئے تھے۔

First published: Jan 30, 2019 10:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading