உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دباو میں جھکا پاکستان ، حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے قبضہ میں لیا

    حافظ سعید کی فائل فوٹو ۔

    حافظ سعید کی فائل فوٹو ۔

    پاکستان کی پنجاب حکومت نے ممنوعہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ جماعت الدعوۃ کو دہشت گر حافظ سعید چلاتا ہے ۔

    • Share this:
      پاکستان کی پنجاب حکومت نے ممنوعہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ جماعت الدعوۃ کو دہشت گر حافظ سعید چلاتا ہے ۔ اس کے علاوہ آج رات وہ لاہور کے چوبورجی میں واقع جماعت الدعوۃ کی مسجد اور اس کے مدرسہ کو حکومت بھی اپنے کنٹرول میں لے لی گی ۔ اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے ۔

      ہندوستان کی ائیر اسٹرائیک اور دنیا کے دیگر ممالک کے دباو کے پیش نظر پاکستان نے اپنی سرزمین پر پھل پھول رہے دہشت گردی کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے ۔ اس سے پہلے بدھ کو پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی قانون 1997 کے تحت دہشت گرد حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اور اس کی معاون تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی عائد کردی تھی ۔

      وہیں اردو نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق پاکستان نے قومی ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت جمعرات تک 121 لوگوں کو احتیاطاً حراست میں لیا ہے۔  پاکستان کی وزارت داخلہ کی ایک پریس ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے یو این آئی نے خبر دی ہے کہ صوبائی حکومتوں نے قومی ایکشن پلان کے تحت 182 مدارس، 34 اسکول اور کالجوں کے انتظام اور ایڈمنسٹریشن کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔  صوبائی حکومتوں نے پانچ اسپتالوں، 163 ڈسپنسریوں،184 ایمبولینسوں اور آٹھ اداروں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
      First published: