ہوم » نیوز » عالمی منظر

بلیک لسٹ ہونے سے پھر بچ گیا پاکستان ، ایف اے ٹی ایف سے ملی فروری 2020 تک کی مہلت

فائنانشیل ٹاسک فورس کی پیرس میں ہوئی اہم میٹنگ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک کا وقت دیا ہے ۔

  • Share this:
بلیک لسٹ ہونے سے پھر بچ گیا پاکستان ، ایف اے ٹی ایف سے ملی فروری 2020 تک کی مہلت
بلیک لسٹ ہونے سے پھر بچ گیا پاکستان ، ایف اے ٹی ایف سے ملی فروری 2020 تک کی مہلت

فائنانشیل ٹاسک فورس کی پیرس میں ہوئی اہم میٹنگ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک کا وقت دیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق ایکشن پلان پورا کرے ۔ اسی کے ساتھ وارننگ بھی دی گئی ہے کہ اگر وقت مقررہ تک پاکستان نے دہشت گردوں کو دی جانے والی فنڈنگ پر روک لگانے سے متعلق کوئی کارگر قدم نہیں اٹھایا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔


ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹیرر فائنانسنگ اور منی لانڈرنگ کو پوری طرح سے ختم کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات کرے ۔ پیرس میں جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں ایف اے ٹی ایف نے ٹیرر فنڈنگ کو روکنے کیلئے پاکستان کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کی صورتحال پر آخری فیصلہ فروری 2020 میں ہی لے گا ۔ چین کے پاس ایف اے ٹی ایف کے صدر کا عہدہ بھی ہے ۔


Pakistan, Imran Khan, terrorist, terrorist attack,


ایف اے ٹی ایف کی پیرس میں ہوئی میٹنگ میں پاکستان کے مالی امور کے وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ ان کے ملک نے ٹیرر فائنانسنگ کو روکنے کیلئے مقررہ 27 معیارات میں سے 20 کو نافذ کردیا ہے ۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق چین ، ترکی اور ملیشیا نے پاکستان کی جنب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں نہیں ڈالے جانے کیلئے پاکستان کو تین ممالک کی حمایت کی ضرورت تھی ، جو ان تینوں ممالک کے ذریعہ اس کو مل گئی ۔ میٹنگ میں ہندوستان نے کہا کہ اسلام آباد نے دہشت گرد حافظ سعید کو منجمد کھاتہ سے پیسہ نکالنے کی منظوری دی ہے ، لہذا پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالا جانا چاہئے ۔
First published: Oct 18, 2019 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading