اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کشمیرموضوع پرمسلم ممالک نےنہیں دیا ساتھ تو بوکھلائے پاکستان نےلگا دیا خودغرض ہونےکا الزام

    پاکستانی افسران نے اقوام متحدہ اوردوسری بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں سے کشمیر کے حالات پرتوجہ دینے کی گہارلگائی ہے۔

    پاکستانی افسران نے اقوام متحدہ اوردوسری بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں سے کشمیر کے حالات پرتوجہ دینے کی گہارلگائی ہے۔

    پاکستانی افسران نے اقوام متحدہ اوردوسری بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں سے کشمیر کے حالات پرتوجہ دینے کی گہارلگائی ہے۔

    • Share this:
      کافی کوششوں کے باوجود بھی کشمیرکوبین الاقوامی مسئلہ بنا پانےمیں ناکام ہونے کے بعد پاکستان کی مایوسی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نےاپنےسب سے اچھے دوست مانےجانےوالے اسلامی ممالک پربھی اپنی بوکھلاہٹ  نکالنی شروع کردی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اطلاعات و نشریات کی چیف اسسٹنٹ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےاسلامک ممالک پرالزام لگاتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان کشمیرکےموضوع کوموثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پراٹھا رہا ہے، لیکن یہ بدقسمتی ہےکہ کچھ مسلم ممالک اپنے  خود غرض مفادات کےسبب ان کی کوششوں کونظراندازکررہےہیں۔
      کشمیرمیں ظلم کی جھوٹی کہانی کا رونا رویا

      پاکستانی وزیراعظم عمران خان کےچیف اسسٹنٹ نے کشمیرمیں ظلم کی جھوٹی کہانی کو دوہرایا اوراسی کا حوالہ دیتےہوئے پھرسے بین الاقوامی مدد کےلئےگڑگڑائیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 'دنیا کشمیریوں پرپڑرہے دباوکونظراندازکر رہی ہے' اس بات پرزوردیتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا 'ان کی (کشمیریوں کی) پریشانیوں کوآوازدینےکےلئے حقوق انسانی کےکارکنان کوآگےآنا چاہئے۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ اوردوسرے بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیموں کوکشمیرکےحالات پرتوجہ دینی چاہئے'۔

      اتنا ہی نہیں پاکستانی وزیراعظم کی چیف اسسٹنٹ اورپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اس لیڈرنےکہا 'ہندوستان کےلئے کشمیری آسان نشانہ ہیں اورانہوں نے وارننگ دی کہ اگر ہندوستان، پاکستان پرحملہ کرتا ہے تو2 کروڑ پاکستانی، پاکستانی فوج کےساتھ کندھے سے کندھا ملاکرکھڑے ہوں گے'۔

      ہندوستان کی بین الاقوامی مضبوطی کےسبب درکنارہوا پاکستان

      دراصل ہندوستان کےاعلیٰ سطح پربین الاقوامی دوستی نے(خاص کروادی اورمسلم ممالک کےساتھ) پاکستان کےکشمیرپرکی جارہی کوششوں کوغیرفعال کردیا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کی طرف سےوزیراعظم مودی کی شبیہ کواسلاموفوبیا بتانےکی جھوٹ کی پول بھی کھول دی ہے۔ بلکہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں وزیراعظم مودی کوآرڈرآف زائد سے بھی سرفرازکیا گیا ہے، جووہاں کا سب سے بڑا اعزازہے۔ وزیراعظم مودی کا بحرین سفربھی بےحد کامیاب رہا ہے۔ ان  دورے نے بھی پاکستانی کوششوں کےاثرکوختم کیا ہے۔
      First published: