پاکستان نے پھرناپاک حرکت کو انجام دیا ہے۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی افطار پارٹی کے مہمانوں کے ساتھ مہمانوں کے ساتھ پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران اور جوانوں نے بدسلوکی کی۔ ان کے ساتھ دھکا مکی کی گئی اورانہیں نازیبا الفاظ بھی کہے گئے۔ اطلاع کے مطابق اسلام آباد کے سیرینا ہوٹل میں ہندوستانی کمیشن نے ہفتہ کو ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران کئی مہمانوں کودعوت دی گئی تھی۔
اس دوران پارٹی میں آنے والے مہمانوں کو ہوٹل کے باہرروک دیا گیا۔ ان کی کئی بارجانچ کی گئی۔ جب ہندوستانی افسران اورمہمانوں نے اس بات کی مخالفت کی توان کے ساتھ دھکا مکی کی گئی اورنازیبا الفاظ کہے گئے۔ اس پورے حادثہ کےویڈیواورفوٹوسوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے ظاہرکیا افسوس
اس پورے حادثہ پر پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن اجے بساریا نے افسوس ظاہرکیا۔ ایک ویڈیو میں اجے نے کہا میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جو یہاں آئے ہیں۔ خاص کر ان مہمانوں کا جوکراچی اورلاہور سے یہاں پہنچے ہیں۔ ساتھ ہی معافی مانگتا ہوں کہ لوگوں کواندرآنے میں کافی پریشانی ہوئی اورکئی دوست یہاں تک نہیں آسکے ہیں۔
پہلے بھی کرچکے ہیں ایسی حرکت
یہ پہلا معاملہ نہیں ہے ، جب پاکستان نے ایسا کیا ہو۔ پہلے بھی کئی باردیکھا گیا ہے کہ ہندوستانی سفارتکارکوپریشان کرنے کے لئے ان کے گھروں کی بجلی کاٹنے یا پانی روکنے جیسی حرکتیں کی گئی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔