உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان کا دعویٰ نکلا جھوٹا، خفیہ ایجنسیوں کو نہیں ملا ’غیرملکی سازش‘ کا کوئی ثبوت

    عمران خان کا دعویٰ نکلا جھوٹا، خفیہ ایجنسیوں کو نہیں ملا ’غیرملکی سازش‘ کا کوئی ثبوت

    عمران خان کا دعویٰ نکلا جھوٹا، خفیہ ایجنسیوں کو نہیں ملا ’غیرملکی سازش‘ کا کوئی ثبوت

    Pakistan Imran Khan News: پاکستان میں مشکلات سے جدوجہد کر رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ 30 مارچ کو اس خط کی کچھ تفصیل سینئر صحافیوں اور کابینی معاونین سے شیئرکیا تھا، جسے انہوں نے ’غیر ملکی سازشی خط‘ کہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ خط ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ملا تھا۔ اس خط میں بھی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا ذکر ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ایسا کوئی بھی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے، جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ‘غیر ملکی سازش‘ کا ان کا دعویٰ صحیح ہے۔ حالات سے واقف ایک ذرائع نے منگل کو رائٹرس کو یہ جانکاری دی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا کہ شہری افسران، فوجی اور خفیہ سربراہان سے بنے ایک اعلیٰ ادارہ قومی سلامتی کمیٹی نے حکومت کے خلاف ایک منصوبہ کی تصدیق کی تھی۔

      اس طرح کے معاملوں سے واقف کرائے گئے افسر نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں عمران خان کے اسی نتیجے پر نہیں پہنچی تھیں اور اپنی صورتحال سے واقف کرایا تھا۔ گزشتہ ہفتے، عمران خان نے اپنی پارلیمانی اکثریت کھو دی اور انہیں متحدہ اپوزیشن سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جسے اتوار کو ہارنے کا اندازہ تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Imran Khan کے خلاف جانے والے تھے قومی اسمبلی کے اسپیکر، نہیں کرنا چاہتے تھے، ’تحریک عدم اعتماد‘ خارج 

      Pakistan Imran Khan News: پاکستان میں مشکلات سے جدوجہد کر رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ 30 مارچ کو اس خط کی کچھ تفصیل سینئر صحافیوں اور کابینی معاونین سے شیئر کیا تھا، جسے انہوں نے ’غیر ملکی سازش خط‘ کہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ خط ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادل لانے کے پہلے ملا تھا۔ اس خط میں بھی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ذکر ہے۔

      عمران خان کا دعویٰ، اقتدار سے ہٹانے کے لئے ’غیر ملکی سازش‘ رچی گئی

      تحریک عدم اعتماد کو پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے’غیر ملکی سازش‘ اور ’آئینی‘ بتاتے ہوئے خارج کردیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ دراصل، عمران خان نے مبینہ خط کو 27 مارچ کو ایک عوامی ریلی میں لہراتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے غیر ملکی سازش کی گئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت کو گرانے کے لئے غیر ملکی پیسوں سے چلنے والی چال کی ایک مثال ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: