உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تاریخ کے بھیانک سیلاب نے Pakistan کو کیا تباہ، 30 لاکھ بچوں پر منڈرایا یہ بڑا خطرہ

    Youtube Video

    Pakistan severe flood in recent history: گزشتہ ہفتے پاکستان نے سیلاب کے باعث ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • int, IndiaPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      پاکستان کو حالیہ تاریخ کے سب سے بدترین سیلابوں سے جوجھ رہا ہے۔ اب تک 1000 سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں اور ملک کی 3.5 کروڑ آبادی اس سے متاثر ہے۔ 116 اضلاع سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔ ان میں سے 66 اضلاع کی حالت انتہائی خراب ہے۔ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 30 لاکھ سے زائد بچے بیماری اور بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یونیسیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 30 ملین سے زائد بچوں کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور غذائی قلت کا خطرہ منڈرا رہا ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

      این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق پاکستان میں اس سال جولائی کے وسط سے مون سون کی شدید بارشیں شروع ہو گئی تھیں جس کے باعث شدید سیلاب آیا۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے 116 اضلاع کے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

      میں بھیانک سیلاب جیسی صورتحال سے پریشان سڑک پر رہ رہی ہندو خاتون سے ریپ کی کوشش


      پاکستان میں 500روپئے کلو ٹماٹر اور 400 روپے میں پیاز، کیا ہندستان سے لے گا مدد

      یونیسیف UNICEF نے کہا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
      گزشتہ ہفتے پاکستان نے سیلاب کے باعث ریاستی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: